درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر26
ساخت:۔
سختی HARDNESS 7.25 درجے
وزن مخصوص SPECIFIC GRAVITY 3.10 درجے
عکس REFRACTIBE INDEX 1.65 درجے
اقسام:۔
ا۔ریبیلائٹ Rebellite یہ لال گلابی اورجامنی رنگ کاہوتا ہے۔اس میںکالا پن کم ہوتاہے۔یہ روس کےعلاقے سائبریا میں اور برازیل میں بھی بکثرت پایاجاتاہے۔
۲۔انڈیکولائٹ Indicolite اس کارنگ سیاہی مائل نیلا ہوتاہے۔ اس کی مشابہت تیل کےرنگ سے ہوتی ہے۔
۳۔برازیلین Bazilian یہ بیرین بلو Berin Blue ہوتا ہے۔
۴۔ فریذائٹ Aphriziteبہت ہی ہلکے کالے رنگ کا پتھر ہوتا ہے اور ناروے اور پاکستان میں بہت پایا جاتاہے۔
۵۔ڈریوائٹ Dravite یہ سیاہی مائل بھورے رنگ کاہوتاہے۔
۶۔سکورل Schorl اس میں لوہے کی آمیزش بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اس کارنگ کالاہوتاہے۔اس کوحدید بھی کہتے ہیں۔
جوہری حضرات اس کی مندرجہ ذیل اقسام بیان کرتےہیں۔
۱۔سائبریا کاترمری۔سرخ،ارغوانی،گلابی اور نیلے رنگوں میںسیاہی مائل ہوتاہے۔
۲۔سبز ترمری۔یہ گہرازیتونی اورسبزرنگ کاہوتاہے اورپاکستان میں بکثرت پایاجاتاہے۔
۳۔زردی مائل ترمری۔ اسے سراندیپ بھی کہتے ہیں۔یہ قیمت کے لحاظ سےکمتر شمار ہوتاہے۔
۴۔بھورے رنگ کاترمری ۔اس کوصنعتی کاموں میںلایاجاتاہے۔
موافق نگینہ:۔ ٫
اس پتھر کاستارہ زحل ہے۔جن کایہ ستارہ زائچہ پیدائش میںکمزور ہویہ ان کوراس آئےگا۔جب زحل رجعت میں ہویا اس کےنحس اثرات نقصان دے رہے ہوںتوان سےمحفوظ رکھتاہے۔ یہ اپنی قوت کی وجہ سے شمس،قمر اورمریخ پر ہاوی ہوتاہےاوران کے نحس اثرات سےبچاتاہے۔ اس کے برج جدی اوردلو ہیں۔ان برج والے حضرات کویہ راس آئے گا۔ جن کے نام حروف ج۔ جا۔ خ۔ ذ۔ ظ۔ ز۔ ض۔ کھی اور گو۔ گ۔ غ۔ س۔ ش۔ص۔ ث سے شروع ہوں ان کے لئے مفید ہے۔ جو صاحب ۲۳دسمبر تا ۱۹ جنوری کی پیدائش ہوں ان کے لئےبھی مفید ہے۔علم الاعداد کے لحاظ سےجن کی تاریخ پیدائش یا نام کے اعداد کا مجموعہ (۸) ہو یہ ان کو راس آئے گا۔اس پتھرکو عام طور پر اس کے خواص کی وجہ سے ترجیح دی جاتی ہے۔
یہ سیلون، برما، مڈغاسکر، سائبریا، امریکہ فلوریڈ اورکیلی فورنیا، کینڈا میں انٹاریو اور پاکستان میں سوات، گلگت اور وزیرستان میں پایا جاتا ہے۔ برما اور پاکستان کاپتھر اپنے رنگ اورآب وتاب کے لحاظ سے اول درجے کاہے۔
قسط نمبر 25