درجہ اول کے جواہرات
لعل
20قسط نبر
اس پتھر کوانگریزی میںسپائینل Spinel،عربی میں لعل رمانی اور سنسکرت میں مانکیہ کہتے ہیں۔سپائینل یونانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی Spark یعنی شعلہ کے ہیںاور اسی نسبت سے اسے یہ نام دیاگیا ہے۔یہ یاقوت اورنیلم کی ایک قسم ہے جودریائوں اورنالوں میں پتھروں کےساتھ ساتھ مل کرآتاہے۔عام طور پر اس جگہ ملتاہےجہاں چونے کاپتھر اور ڈالومائیٹ Dolomite کےذخائر ہوں۔یہ رنگت میں ارغواتی رنگ کےپھول کاساہوتاہے۔اسے شب چراغ بھی کہا جاتا ہے۔شعراءکرام اس کومحبوب کےلبوں تشبیہہ دیتے ہیں۔یہ ایک بلوری پتھر ہوتاہے جوچمک۔آب وتاب اورخوشنمائی کاحامل ہوتاہے اور جواہرات کی صف میںزمانہ قدیم سےمشہور ہے۔
رنگ اورکیمیاوی مرکبات:۔
یہ مندرجہ ذیل رنگوں میں پایاجاتاہے:۔
سرخ،قرمزی،گلابی۔نارنجی،دارچینی،بھورا،نیلا،کالا،بےرنگ،بلوری اورسفید۔یہ ضروری ہے کہ کسی بھی رنگ کاہومگر ارغوانی چاشنی ضرور ہو۔
کیمیاوی مرکبات:۔اس میں خاص طور پر دواجزاقابل ذکر ہیں۔
۱۔میگنیشیا Megnesia ۲،۲۸ فیصد۔
۲۔ایلومونیم Aluminium ۷،۷۱فیصد۔
اس میں۱،۰فیصد لوہا ہےیاکردم کی آمیزش ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے یہ پتھر رنگت قبول کرتاہے۔
ساخت:۔
سختی HARDNESS ۸درجے۔
وزن مخصوص SPECIFIC GRAVITY ۵،۳ درجے۔
عکس REFRACTIVE INDEX ۷۲،۱ درجے۔
اقسام:۔یہ بے شمار قسموں کاہوتاہے لیکن ذیل کی قسمیں مشہور ہیں۔
۱۔سپائینل Spinel گہرے سرخ رنگ والا۔
۲۔پیلس سپائینل Palace Spinel زردی مائل سرخ رنگ والا۔
۳۔ایلمنڈ ائن Palace Spinel زردی مائل سرخ رنگ والا۔
۴۔سیل سپائنلCell Spinel گہرے زرد رنگ والا۔
۵۔پیوناسٹس سپائینل Pleonastes Spinel سبزی مائل سرخ رنگ والا۔
۶۔بالاس سپائنل Bales Spinel گلابی رنگ والا۔
۷۔سفائر سپائنل Saphire Spinel نیلے رنگ کا سرخی مائل۔
قسط نمبر 19