درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 15
مرجان
سحری خواص:۔
اس کی انگوٹھی تنگدستی دور کرتی ہے۔بچوں کے گلے میں ڈالنے سےجادو،ٹونہ سحر،رونا،بد نظر اور ڈرائو نےخواب سےنجات ملتی ہے۔جوگی لوگوں کاکہنا ہے کہ اگر ۷دانے اس کے گلےمیں ڈال لیے جاویں توانسان تمام سفلی عملیات سے محفوظ رہتاہے۔
اہل روم کاعقیدہ تھا کہ اگر اس کی مالا جہاز یاکشتی پرلٹکا دی جائے تو پاش پاش ہونے اور آگ لگنے سےمحفوط رہتاہے۔وہ اس کو برکت کے طور پرپہنتے تھے اور طرح طرح کے نقش ونگار کندہ کرتے تھے۔یہ فضول خرچی،بےصبری،خود پسندی سے دور رکھتاہے۔یہ حقیقی آزادی کے لئے انسان کو راغب کرتاہےاورہوشیاربناتاہے اور زندگی کےکاموں میںمستقل مزاجی اورعزم بڑھاتا ہے اس کےمتعلق یہ مشہور ہے کہ یہ بیماریوں کی نشان دہی کرتاہے۔اس لئے اس کو Indicative Stone کہتے ہیں۔کیونکہ اگر اس کے پہننے والا آدمی بیمار ہوجاتاہے تویہ اپنا رنگ بدل دیتا ہے اور صحت یاب ہونے پر دوبارہ اصلی رنگ میں آجاتاہے۔
موافق نگینہ:۔
اس پتھر کاستارہ مریخ ہے۔اگر یہ ستارہ کسی کے پیدائش کےشمسی زائچہ میںکمزور ہوتو یہ اس کوراس آئے گا۔جب مریخ رجعت میں ہوتویہ اس کےمضر اثرات سےمحفوظ رکھتا ہے۔اس کو سرطان۔اسد۔دلواورحوت کےتعلق رکھنے والے حضرات بھی پہن کرفائدہ اٹھاسکتے ہیں کیونکہ ان سب کی کامیابی کاستارہ مریخ ہے۔ مزید برآں یہ پتھر مریخ کے نحس اثرات کودور کرنے میں معاون ثابت ہو تاہے۔اگر اس پتھر کو حمل اور عقرب سے منسوب لوگ پہنیں تو یہ ان کو راس آئےگا۔اگر کسی شخص کواپنے برج کا پتہ نہ ہو اور اس کانام ح۔ ع۔ا۔ن۔اوری سے شروع ہوتو یہ اس کو مفید ثابت ہوگا۔علم الاعداد کے لحاظ سے اگر کسی شخص کےنام کےاعداد یاتاریخ پیدائش کے اعداد کا مجموعہ ۹ہوتو یہ اس کو راس آئے گااور یہ اس کا برتھ سٹون ہے۔
ماہر فلکیات عملیات کےذریعے اس سےفائدے اٹھاتے ہیں۔یہ اٹلی کے ساحل پر بکثرت پایاجاتاہے اور یہاں کے لوگ اس پر نقش ونگار بنانے میں دنیا بھر میں مشہور ہیں۔اس کے علاوہ یہ الجزائر،تیونس اور سسلی کے سمندروںسے بہت بڑی مقدار میںنکالا جاتاہے۔مقسط اورکویت کےسمندر کےقریب بھی بکثرت پایاجا تا ہے۔
قسط نمبر 14