درجہ اول کے جواہرات
کارنڈم
قسط نمبر 22
اس پتھرکوانگریزی میں کارنڈمCorundum اور سنسکرت میں کرنڈ کہتے ہیں۔یہ ہیرے کےبعد سب سے زیادہ سخت پتھر ہے۔یہ بلوری اورخوش رنگ ہوتاہے۔پالش کے لئے نہایت موزوں ہے۔اس کےزیورات قیمتی اور دلکش ہوتے ہیںجواندھیرے میں بھی چمکتے ہیں۔یہ وہ پتھر ہے جس کا ذکر پتھر کے زمانے کی تاریخ میں اکثر آتاہے۔اس وقت کےلوگ اس کے اوزاربناتے تھےموجودہ لوہے سےتقریبا تین گناہ سخت ہوتے تھے۔زمانہ حال میں اسے ریگمال میںبھی استعمال کیاجاتاہے۔وہ پتھر عیب سے پاک ہو بحیثیت جواہرات استعمال ہوتےہیں۔جوشاذونادرہی دستیاب ہوتے ہیں اور اسی وجہ سےیہ قیمت میںدوم درجے کاسب سے اول پتھرہے۔
رنگ اورکیمیاوی مرکبات:۔
رنگت میں یہ سفید دودھیا،بےرنگ اور خاکی مائل نیلے رنگ کاہوتاہے،جوزیادہ ترسفید ہوتاہے۔
اس میں دواہم مرکبات ہوتےہیں۔
۱۔المونیمAlumunium ۹۸فیصد
سلیکاSILICA ۲فیصد
ساخت:۔
سختی HARDNESS ۹درجے
وزن مخصوص SPECIFIC GRAVITY ۸۰،۳ درجے
عکس REFRACTIBE INDEX ۷۶،۱درجے
اقسام:۔یہ چارقسموں میںپایاجاتاہےمگر اپنےرنگوں کی وجہ سےاپنا اپنا نام رکھتے ہیں۔
۱۔یاقوت۔یہ لال رنگ کاہوتاہے۔
۲۔زمرد۔یہ سبز رنگ کاہوتاہے۔
۳۔نیلم۔یہ نیلے رنگ کاہوتاہے۔
۴۔مشرقی پکھراج۔یہ زرد،گلابی اور ارغونی رنگ کاہوجاتاہےاور کبھی کبھی بے رنگ بھی ہوتاہے۔
موافق نگینہ:۔
کارنڈم کاستارہ قمر ہے۔جن حضرات کویہ ستارہ زائچہ پیدائش میںکمزور ہوان کےلئے اس کانگینہ پہننا مفید ہے۔جن افراد کابرج سرطان ہواسے پہنیں۔علم الاعداد کےلحاظ سے جن حضرات کےنام یا تاریخ پیدائش کےاعداد کا مجموعہ ۲یا۷ہویہ ان کوراس آئے گا۔
یہ پتھر برما۔سیام،روس اورہندوستان(کشمیر)میں بکثرت پایاجاتا ہے۔
قسط نمبر 21