درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 28
زبرجد
تاریخی وابستگی:۔
حضرت امام جعفر صادق سےروایت ہے یہ پتھر بہت مبارک اورمتبرک ہے۔ ابن بطوطہ کےمتعلق مشہور ہے کہ اس نے سفر پرجانے سےپہلےاس کی انگوٹھی پہنی تھی تاکہ سفری تکالیف سےمحفوظ رہے۔ اس نے اپنے سفرنامہ میں اس امرکی تصدیق کی ہے۔
طبی خواص:۔
مفرح، معالج مرض جذام، بنیائی کوتقویت دیتاہے، دافع دمہ وکھانسی ہے۔ پتھری توڑ کرنکال دیتاہے۔ قوت باہ بڑھاتاہے۔ مرگی سے نجات دلاتاہے۔ اعضائے رئیسہ کےلئے قوت ہے۔ اس کوگھس کر لگانے سے دادور ہوجاتاہے، اس کامنجن دانتوں کی بیماریوں کےلئے مفیدہے، پیشاب کی کمی بیشی دورکرتاہے، اس کےپیالے میں شراب پینے سے نشہ نہیںہوتا، وضع حمل میںآسانی پیداکرتاہے۔ اگر سانپ کی نظر اس پتھر پڑجائے تووقتی طورپروہ اندھا ہوجاتاہے۔ اس کاکشتہ اصلی عرق گلاب میںسائیدہ کرکے استعمال کیاجاتاہے۔
سحری خواص:۔
یہ پتھر برے اثرات سےمحفوظ رکھتاہے۔ دماغی الجھنیں دور کرتاہے۔ مصائب اورناگہانی آفتوں سےبچاتاہے۔ مزاج میں سخاوت لاتاہے۔ حادثات سےبچاتاہے۔ ہرآدمی کی سفری دقتوں کودور کرتاہے۔
موافق نگینہ:۔
امریکہ میں کوبلیا کےنزدیک اس کی کان کنی کی جاتی ہے۔ روس میں یہ یورال Ural اورمعین Maine کے مقام سےنکالا جاتا ہے۔ اس کےعلاوہ مڈغاسکر، ہندوستان، افغانستان اوراسٹریلیا میں بھی اس کی کان کنی ہوتی ہے۔ پاکستان میں یہ سوات، نگر اورہنزہ میں بکثرت پایاجاتاہے مگر ابھی تک اس کی جدید طریقہ سے کان کنی کی طرف توجہ نہیں دی گئی ہے۔