امراض اور پتھروں کا استعمال
Part-10
جوڑوں کا درد(Arthrities)
اس مرض میں جوڑوں کی اندرونی جھلیاں سوج جاتی ہیں۔جوڑ میں پانی بھر جاتا ہے اور آس پاس کا گوشت سوکھ جاتا ہے۔ایک روز محسوس ہوتا ہے کہ جوڑوں میں اکڑن ہے۔صبح بیدار ہونے پر انہیں ہلانا مشکل لگتا ہے۔عموماً انگلیوں کے چھوٹے جوڑوں سے بیماری کا آغاز ہوتا ہے۔بتدریج جوڑ بے حرکت ہو جاتے ہیں۔اعضاء شکل بدل کر ٹیڑھے ہو جاتے ہیں۔آنکھوں میں سوزش اور سفیدی آ جاتی ہے۔دل پھیلتا ہے اور جسم کے تمام عضلات اپنی ہیئت بدل کر بے کار ہوجاتے ہیں۔نقرس یا وجع المفاصل کی طرح اس بیماری کا بھی یہ خاصہ ہے کہ مریض کے جسم میں یورک ایسڈ زیادہ مقدار میں پیدا ہونے لگتا ہے۔اب تک یہ خیال تھا کہ پیٹ کی خرابی کی وجہ سے جب غذا ہضم ہونے لگتی ہے تو لحمیات سے ایمونیاتی ترشوں کی بجائے یورک ایسڈ اور اکسلیٹ بننے لگتے ہیں اور خون میں نظر آنے لگتے ہیں۔ پھر یہ پیشاب میں آتے ہیں اور گردوں میں پتھریاں بنانے کے علاوہ جوڑوں میں ورم اور سوزش کا باعث بنتے ہیں۔جب کہ جدید نظریات میں معدہ کی خرابی کی بجائے یورک ایسڈ کی پیدائش کو جسم میں حساسیت اور کیمیائی نظام میں گڑ بڑ کا باعث قرار دیا گیا ہے۔تاہم اس حساسیت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
پتھروں سے علاج
سرخ مرجان9رتی اور زرد لاجورد(نیلم)5رتی استعمال کریں۔
امراض اور پتھروں کا استعمال
amraaz aur patharon ka istemaal