امراض اور پتھروں کا استعمال
Part-17
زخموں سے خون بہنا(Bleeding Wounds)
جب کسی جگہ زخم ہو جائے اور وہاں سے خون نکلنا شروع ہو جائے تو زخم کے مقام پر پانی سے صاف کر کے پٹی باندھ دینی چاہیے۔خون کے دبائو کو روکنے کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ خون دل سے نکل کر شریانوں کے ذریعہ تمام بدن میں جاتا ہے۔زخم والے مقام کو دیکھیں۔اگر دل کے اوپر والے حصے سے مثلاً سر،چہرہ اور آنکھوں سے خون جاری ہے تو بدن کے ان حصوں کو اونچا رکھیں اور زخم کے نیچے پٹی باندھ دہیں۔اگر سینے سے نیچے زخم ہو تو پائوں،پیٹ اور پیڑو کے مقامات کو اونچا کر دیں۔چارپائی یا تخت پر لٹا کر پائوں کی طرف پایوں میں دو اینٹیں رکھ دیں۔خون کو بند کرنے کے لیے قدرت خون کو باہر کی ہوا کے ذریعہ گاڑھا کر کے کھرنڈ بنا دیتی ہے۔یہ کھرنڈ قدرتی پٹی کا کام کرتا ہے۔اطباء بھی زخم پر ایسی دوائیں چھڑکتے ہیں جوخون کوگاڑھا کرکے کھرنڈ بنا دیں۔جب کسی جگہ چوٹ لگتی ہے یا زخم ہو جائے تو اس مقام کے ارد گرد،سوجن اور نیلا پن ظاہر ہو جاتا ہے۔دن میں دو تین مرتبہ ٹکور کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
پتھروں سے علاج
سرخ مرجان استعمال کریں۔
Part-16
امراض اور پتھروں کا استعمال
amraaz aur patharon ka istemaal