امراض اور پتھروں کا استعمال
Part-7
یادداشت کی خرابی (Amnesia)
اس مرض میں مریض کو اکثر یہ محسوس ہوتا ہے کہ اس کی یادداشت کمزور ہو رہی ہے اور وہ اکثر باتیں بھول جاتا ہے۔یہ کیفیت بیماری بھی ہو سکتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ بیماری نہ ہو بلکہ مریض بعض اشیاء میں دلچسپی ہی نہ رکھتا ہو اور اس طرح وہ چیزیں یادداشت میں محفوط نہ ہو سکیں۔چیزوں کو یاد رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس وقت ذہن ترو تازہ ہو‘ اس چیز سے دلچسپی ہو وہ مقصد رکھتی ہو اور اسے یاد کرنے میں کسی دبائو یا مداخلت کا سامنا نہ ہو۔یادداشت کی کمزوری کی نفسیاتی وجوہات کے علاوہ اہم ترین وجہ دماغ میں دوران خون کی کمی یا دماغی خلیوں کا انحطاط ہے۔مسلسل شراب نوشی سے دماغ کے خلئے تلف ہو جاتے ہیں اور دوبارہ پیدا نہیں ہوتے۔ اس لیے منشیات سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ تقریباً ہر مذہب نے منشیات کو حرام قرار دیا ہے۔ضرورت سے زیادہ کھانا،دل اور گردہ کی بیماریاں،خون کی نالیوں کی موٹائی اور ذیابطیس کی شکایت میں دماغ کو جانے والے خون کی مقدار بتدریج کم ہونے لگتی ہے۔جس کی وجہ سے قوت حافظہ متاثر ہوتی ہے۔مزید برآں سنکھیا،شنگرف اورسیسہ کے مرکبات کا استعمال بھی اس مرض کا باعث ہوتاہے۔مسلسل پریشانی کی صورت میں ہونے والی حافظہ کی کمزوری میں ادویات کا رگر نہیں ہوتیں بلکہ پریشانی کو دور کرنے کی تدابیر کرنی چاہئیں۔
پتھروں سے علاج
سرخ مرجان 7تا9رتی اور زمرد6رتی۔۔۔دونوں کو مشترکہ طور پر استعمال کریں۔
امراض اور پتھروں کا استعمال
amraaz aur patharon ka istemaal