طلسمی جواہرات
قسط نمبر 1
تحریر: خالد اسحاق راٹھور
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اپریل2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
پتھر جواہرات کی جانچ پڑتال
جواہر ، جواہر کیوں کہلاتا ہے؟
نسل یا خاندان یا قسم
طلسمی جواہرات” اگر آپ نے اب تک نہیں پڑھی تو اس کو ضرور پڑھیں ۔ اپنے موضوع پر ایک مستند اور مفید کتاب ہے۔ اپنی جامعیت اور جواہرات کے موضوع کا احاطہ جس طرح اس کتاب میں کیا گیا ہے وہ تمام لوگ جو اپنے لیے مناسب پتھر کو استخراج کرنے کے خواہش مند یا جواہرات کے اثرات یا اس کی موثریت اور دیگر پہلوؤں پر درست ترین معلومات کا حصول مطلوب ہے ان کے لیے لا جواب کتاب ہے۔
پتھر جواہرات کی جانچ پڑتال
علم جواہرات اپنی وسعت ہمہ گیریت کے باعث تمام دنیا میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ پتھروں اور جواہرات کو خوبصورتی کے لیے ، دولتمند ہونے کے اظہار کے لیے یا اس سحری اثرات جن کو زندگی کے ہر امر میں متحرک جانا جاتا ہے کے حوالے سے بادشاہوں سے لے کر غریب ترین لوگ ان کو استعمال کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں اور جو اصل اور قیمتی جواہر خرید نہیں سکتے وہ اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے کم قیمت یا مصنوعی پتھر بھی استعمال کرتے ہیں۔
زمانہ قدیم میں سستے پتھر کو مہنگے فروخت کرنے کے لیے ان میں مصنوعی طریقہ سے خوبصورتی پیدا کی جاتی تھی۔ اس مقصد کے لیے پتھروں کو رنگ دے کر انتہائی گرم کر کے خالص تیل میں ڈال کر اور اس طرح کے بنیادی طریق اختیار کیے جاتے تھے۔ تاہم آج کی جدید دنیا میں اچھے کاموں کے ساتھ برے کاموں میں بھی لوگوں کی مہارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پہلے جہاں گرم کرنے سے پتھروں کا تھوڑا بہت رنگ اور چمک دھمک بہتر کی جاتی تھی اب حرارت کے ذریعہ پتھروں کو انتہائی کم خرچ سے ان کی ساخت کو تبدیل کرکے انتہائی قیمتی جواہرات میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ پہلے جہاں چھوٹے موٹے نقلی پتھر بنتے تھے اب ایسے مصالحے اور طریق آ گئے ہیں، ایسے نقلی پتھر بنائے جارہے ہیں جو اصل کی طرح یا اصل سے بڑھ کرہیں اور قیمت میں بھی موزوں۔ “جواہرات کے اندر موجودنقائص کو مصنوعی طریقوں سے دور کر کے فروخت کرنا اب عام ہے۔ اسی طرح بعض پتھروں کومصنوعی رنگ دے کر ان کی نقل یا کم قیمت کو زیادہ کرنا بھی عام مروج ہے۔
بہت سارے دوستوں کا یہ سوال ہو تا ہے کہ کس طرح معلوم ہو گا کہ پتھر اصل ہے یا نقل ہے۔ دیکھیں اس کا حقیقی جواب یہ ہے کہ ایک فرد، مردہو یا عورت پہلی دفعہ دیکھ کر یہ نہیں جان سکتا کہ اس کو جو پتھر دیا جا رہا ہے یا جو جوہر اس کے ہاتھ میں ہے وہ اصلی ہے یا نہیں۔ اس کام کے لیے باقاعدہ کورس کرنا پڑے گا یا آپ کو اس علم کو سیکھنا پڑے گا۔ یعنی کسی ایسی دوکان یا فرد کے ساتھ منسلک ہوں جو جواہرات کا کام کرتا ہو۔ گزرتے وقت اور تجربہ سے ہی حقیقی طور پر اس بات کا جواب مل سکتا ہے کہ یہ جوہر اصلی ہے یا نہیں۔ تعلیم کے تجربے کے بغیر بے مقصد ہے۔سند تو اب ملنی شروع ہوئی پہلے تو اس کا وجود نہیں ہوتا تھا۔
اب دیکھیں میری عمر اس کام میں گزر گئی ہے، لاتعداد جواہرات ہاتھ میں آئے، فروخت کیے، دیکھے، خریدے، بیچے، لیکن آج بھی بعض اوقات کوئی پتھر ایسا ہاتھ میں آجاتا ہے جس پر وقت صرف کرنا پڑتا ہے اور توجہ دینی پڑتی ہے کہ یہ کوالٹی میں کیسا ہے؟اس کے عیب کیا ہیں؟ اصل ہے یا نقل ہے؟ کیا ہے کیا نہیں؟ بہر حال ہر آدمی کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ صرف ایک پتھر یا جوہر لینے سے پہلے اس کا ماہر بن جائے۔ یہ بالکل ایسے ہے جیسے دنیا کا کوئی بھی کام آپ نے کرنا ہو اس کو سیکھنا پڑنا، کچھ نہ کچھ سمجھنا پڑتا ہے۔ یہ سوال کہ کیسے پتہ چلے گا کہ یہ اصل ہے یا نہیں بہت اہم ہے۔ یہی وجہ ہےکہ خاندانی کام ہونے کے باوجودبھی عبدالباسط راٹھور اور عبد الحئ راٹھور کو اس کے باقاعدہ کورسز بھی کروائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم جواہرات کے اصل ہونے یا نقل ہونے کے بارے میںجدید دور اورضروریات کے مطابق ان کے حسب ضرورت سرٹیفیکیٹ بھی جاری کرتے ہیں۔
در اصل کسی بھی زمانہ میں جوہر کی خرید آسان نہ رہی ہے لیکن فی زمانہ اس کی خرید کے لیے خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ ادارہ راہنمائے عملیات ایک طویل عرصہ سے اصل جواہرات کی خرید و فروخت کر رہا ہے۔ در حقیقت اس طویل عرصہ کے دوران جو سوال سامنے آئے ان میں سےبہت سے سوالات کو” طلسمی جواہرات” میں زیر بحث لا کر قاری کی جواہرات کےبارے معلومات کو بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔زیر نظر مضمون کا بھی مقصد یہی ہے کہ ان امور کو قاری کے لیے پیش کیا جائے جو جواہرات کی پہچان، درجہ بندی، گروہ بندی، قدرو قیمت اور جواہراتی حوالےسےتکنیکی معلومات لیے ہوئے ہوں۔ گویہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ معلومات آپ کو ماہر بنا دیں گی لیکن یہ ضرور ہو گا کہ آپ اس تحریر کی وجہ سے جواہرات کی پہچان کے حوالے سے بہت حد تک کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ اصل جواہرات کے حصول کے لیے آپ ہمارے دفتر بھی تشریف لا سکتے ہیں، لاہور سے باہر ہیں تو WhatsAppکے ذریعے جواہرات کی تصاویر اور دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری ویب سائٹ khalidrathore.com اور realstone.pkسے بھی جواہرات کی خرید مکمل اعتماد سے کر سکتے ہیں۔
جواہر ، جواہر کیوں کہلاتا ہے؟
یہ جو نیلم، روبی، عقیق اور اس قسم کے دیگر پتھر کیوں مہنگے داموں خریدتے ہیں؟ پتھر کو جواہر کیوں کہتے ہیں؟ لا تعداد پتھر جگہ جگہ پڑے ہوئے ہیں۔ پھر کچھ کو کیوں کر یہ اہمیت حاصل ہوگئی ہے کہ وہ پتھر سے جواہر بن گئے ۔ان کی وہ کون سی خصوصیات، خوبیاں ہیں جن نے ان کو ہمارے لیے اہم بنا دیا، ان میں کشش پیدا کی، ان کو قیمتی بنایا ، ان کے اندر خاص طلسمی اثرات پیدا کیے۔ حقیقت یہ ہےکہ کوئی بھی تاریخ کوئی بھی ذریعہ دنیا میں ایسا نہیں ہے جو بتا سکے کہ جواہرات کو پہلی دفعہ کب اور کیسے زمین سے اٹھا کر تخت پر بٹھایاگیا۔ ہاں یہ ضرور خیال کیا جا سکتا ہے کہ اول اول کسی فرد نے ان کی روشنی منعکس ہوتی روشنی کے باعث اس کو اہم اور دیگر پتھروں سے الگ جانا یا پھر کسی طرح ان پر ان جواہرات کی خصوصیات ظاہر ہونا شروع ہوئیں جن سے سب سے نمایاں شائد ان کا روشنی کو منعکس کرنے کا فعل تھا۔اور پھر ان سے واقع ہونے والے سحری اثرات اور ان کا کسی کی ملکیت ہونے ان کو معاشرہ میں نمایاں کرنے کا عمل انسان کی ان میں دلچسپی کا باعث بنا۔
بالیقین اگلی سٹیج یا منزل وقت کے ساتھ ساتھ ان کے رنگ ، روپ اور ساخت نے اپنی خوبصورتی اور سحری اثرات کے تحت پیدا ہونے والے حسین امتزاج نے ان کو انسانوں کی نظر میں لازوال اہمیت دی۔ بہر حال حقیقت کچھ بھی ہو، کوئی ان کے سحری اثرات کو جانے یا نہ ، کوئی ان کے جائز نا جائز کے چکر میں۔ میرا خیال ہے دنیا میں کوئی فرد ایسا نہیں ہو گا جو خالق کائنات کے اس خوبصورت عجوبہ سے نظر ہٹا سکتا ہے۔ اس کے خوبصورتی ، اس کی کشش اور دل کو موہ لینے والی خصوصیات سے انکار کر سکتا ہے۔ آج کے زمانے میں ہم دیکھیں تو جواہرات کی درجہ بندی درج ذیل امور کی بنیا د پر کی جاتی ہے
نسل یا خاندان یا قسم
شفافیت
رنگ
وزن
بناوٹ
چمک دمک
دستیابی
سخت ساخت
مذہبی اہمیت
مندرجہ بالا امور میں سے کچھ بہت اہم اورکچھ عمومی اہمیت کے حامل ہیں۔ ہم ان میں سے کچھ موضوعات کے بارے میں تفصیلی اور کچھ کے بارے مختصر بات کریں گے۔ کوشش کریں ان نکات کو سمجھیں یہ دو طرح سے فائدہ مند ہیں ۔ ایک تو یہ کہ آپ جواہرات کی ساخت اور اس کی قیمت میں تناسب کے ساتھ ساتھ ان کے اصل یا نقل ہونے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر پائیںگے۔
نسل یا خاندان یا قسم
گویہ جواہرات کی پہچان کی ایک سے زائد کسوٹیاں ہیں ان میں سے نمایاں ترین کیمسٹری کی بنیاد پر ہے تاہم جواہرات کی خرید و فروخت کے حوالے سے اس کی خاص پوزیشن نہیں ہے بلکہ بعض جواہرات کے نام ہی ان کو قیمت دینے کا باعث بنتے ہیں۔ نیلم کا نام سامنے آتے ہی ایک قیمتی جواہر کی تصویر ذہن میں ابھر آتی ہے۔ اس طرح عقیق کا نام آتے ہی کم قیمت جواہر والی بات دماغ میں آتی ہے۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو وسیع تر تناظر میں آپ ان کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
طلسمی جواہرات
قسط نمبر 1
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اپریل2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
tilismi jawahraat
pathar jawahraat ki jaanch partaal
javaahiir, javaahiir kyun kehlata hai ?
nasal ya khandan ya qisam
Talismanic Gemstone
Checking of gemstone
Why a stone called gemstone
Race or family or type of gemstone