درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 5
الماس
اقسام
اس کی بیشمار قسمیں ہیں۔ اہل یورپ اس کی تقسیم چار اقسام میں کرتے ہیں۔
الماس خاص: یہ بلور کی طرح شفاف ہوتا ہے اور اسے سب سے قیمتی اور اعلیٰ پتھر سمجھا جاتا ہے۔ نگینوں اور زیورات میں کام آتا ہے۔
بورٹ: یہ بھورا سیاہی مائل پتھر ہوتا ہے۔ اس کو صنعتی ضروریات میں استعمال کیا جاتا ہے۔
بالاس: یہ پتھر بہت سخت ہوتا ہے۔ اس میں چمک بالکل نہیں ہوتی اور یہ بھی صنعتی استعمال میں لایا جاتا ہے۔
کاریونڈا: یہ کالے رنگ کا پتھر ہوتا ہے اور صنعتی استعمال میں لایا جاتا ہے۔
ہندو اس کو باعث راحت و شادمانی سمجھ کر پہنتے ہیں۔ ان کے مذہبی عقائد کی رو سے یہ پتھر مشکل کشا سمجھا جاتا ہے اور ان کی مذہبی روایت کے مطابق اس کو چار اقسام میں شمار کرتے ہیں۔ یہ اقسام صرف پہننے والے (زیبائشی) ہیرے کی ہی ہیں۔
ہرہمنی: خالص آبدار ہیرا۔
کھتری: شفاف اور شہد کے رنگ سے مطابقت رکھنے والا ہیرا۔
ویش: شفاف اور سبزی مائل۔
شودر: شفاف اور بھورے رنگ والا۔
اہل عرب بھی اسے چار اقسام میں تقسیم کرتے ہیں اور یہ قسمیں بھی زیبائشی ہیرے کی ہیں۔
نوشادری: نوشادر کی طرح چمکدار۔
کراسی: چاندی کے رنگ جیسا۔
کدونی: سفید رنگ والا۔
حدیدی: آہنی رنگ والا۔
یونانی جوہری جو زمانہ قدیم میں ہیروں کی تجارت پر چھائے ہوئے تھے اس کی مندرجہ ذیل چار اقسام بیان کرتے ہیں۔
-1 شفاف فرعونی -2 زردی مائل۔
-3 بلوری آسمانی مائل -4 سبزی مائل۔
پنجابی جوہری اس کی مندرجہ ذیل اقسام بیان کرتے ہیں۔
-1 شربتی۔ -2 ہلکا نیلا۔
-3 سفید -4 سیاہی مائل۔ مگر اس کا پہننا منحوس خیال کیاجاتا ہے۔
آج کل کے جوہری اس کی 9 اقسام شمار کرتے ہیں۔
-1 گلابی رنگ کی آمیزش والا۔
-2 پستئی۔ یعنی پستے کے رنگ سے مطابقت رکھنے والا۔
-3 نیل بحر۔ ہلکے نیلے رنگ کی آمیزش والا۔
-4 کٹھی۔ نیلا سفیدی مائل۔
-5 بھورا۔ خاکی رنگ والا۔
-6 پیلا۔ یعنی زردی مائل۔
-7 بسنتی۔ یعنی گہرا زردی مائل۔
-8 کالا۔ سیاہی مائل۔
-9 کڑچ۔ داغ والا۔
فارس کے حماء اس کی پانچ قسمیں بتاتے ہیں۔
-1 بلوری۔ یہ صاف اور چمکدار ہوتا ہے۔
-2 سمیابی۔ جس میں پارے جیسی چمک دمک ہو۔
-3 زاغی۔ سیاہی مائل ہونے کے باوجود ابرک جیسی چمک والا۔
-4 حبشی۔ یعنی سیاہی مائل۔
-5 نباتی۔ شربتی چمک والا۔
مندرجہ بالا اقسام کے علاوہ بھی اکثر اقسام کا لوگ شمار کرتے ہیں مگر یہاں جو مشہور قسمیں ہیں ان کا مختصر بیان کیا گیا ہے۔
درجہ اول کے جواہرات
الماس
aqsam
Types
قسط نمبر 5