درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 2
یاقوت
تاریخی وابستگی: زمانہ قدیم سے یاقوت کا تذکرہ ملتا ہے۔ مگر مختصراً چند تاریخی وابستگیاں حسب ذیل ہیں۔
-1 روایت یہ ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ جو انگوٹھیاں پہنتے تھے ان میں یاقوت کے نگینہ کی انگوٹھی بھی تھی۔
-2 حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ یاقوت فقیری زائل کرتا ہے۔
-3 شیخ محمدؐ بن بابویہ علیہ الرحمتہ کی کتاب ثواب الاعمال میں درج ہے کہ یاقوت کی انگوٹھی پہننا ثواب ہے۔
-4 حضرت مفضل بن عمر سے روایت ہے کہ حضرت علی بن موسیٰ رضا نے ارشاد فرمایا کہ یاقوت کی انگوٹھی پہننا بہترین ہے۔
-5 تحفہ عالم شاہی میں تحریر ہے کہ یاقوت رکھنے سے قدر و منزلت اور عزت بڑھتی ہے۔
-6 حضرت ابوعبداللہ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یاقوت ک انگینہ پہننا فخر اور کارِثواب ہے۔ بچوں کے گلے میں ڈالنے سے مرض ام الصبیان نہیں ہوتا۔ حاملہ عورت اگر اس کو بازو پر باندھے تو اسقاطِ حمل کا ڈر نہیں۔ ورم کے لئے مفید ہے۔
-7 حضرت امام موسیٰ رضا علیہ السلام سے روایت ہے کہ یاقوت کی انگوٹھی محتاجگی سے بچاتی ہے۔
-8 ارسطو نے یاقوت کے متعلق تحریر کیا ہے کہ یہ دشمن کو زیر کرتا ہے۔ اس کے پہننے سے قوت ارادی اور حوصلہ بلند ہوتا ہے۔ انسان بڑے بڑے کام بغیر کسی جھجک کے کر گزرتا ہے۔
-9 ایک اعلیٰ قسم کا یاقوت محمود غزنوی کو سومنات کے مندر سے ملا تھا اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وزن میں 145 کیرٹ تھا۔ محمود غزنوی نے تاحیات اسے اپنے پاس رکھا مگر اس کے بعد اس کو کوئی پتہ نہیں۔
دنیا کے مشہور یاقوت
-1 مشہور عالم یاقوت برماسٹار روبی Burma Star Ruby امریکہ کے نیچرل ہسٹری کے عجائب گھر میں موجود ہے۔ اس کا وزن 100 کیرٹ ہے۔ یہ ایک نایاب یاقوت شمار کیا جاتا ہے۔
-2 روس کے عجائب گھر میں (ماسکو) زار روس کے تاج کا ایک نگینہ موجود ہے جو اس نے 1877ء میں حاصل کیا تھا جس کا حجم چھوٹے انڈے کے برابر ہے اور وزن 110 کیرٹ ہے یہ بھی مشہور عالم یاقوت ہے۔
-3 ملکہ وکٹوریہ کے تاج Crown of State میں ایک یاقوت جڑا ہوا ہے جو خوبصورتی کے لحاظ سے یکتا ہے۔ یہ 1357ء میں شاہی خاندان کے لئے حاصل کیا گیا تھا۔
-4 شہنشاہ ایران کے پاس بھی ایک قیمتی یاقوت ہے جس کا وزن 72 کیرٹ ہے۔ یہ قاچار بادشاہوں کے تاج میں جڑا ہوا ہے۔
طبی خواص: مفروح قلب (مقوی) اعضائے رئیسہ ہے۔ خون کو متحرک رکھتا ہے۔ تھرمباسز Thrombosis کے لئے مفید ہے۔ نبض کی رفتار کو اصل حالت میں رکھتا ہے۔ خون صاف کرتا ہے۔ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔ امراض قلب کے لئے مفید ہے۔ مرگی، جنون، طاعون اور گنٹھیا کو شفا دیتا ہے۔ رطوبت خشک کرتا ہے۔ جگر کو طاقت بخشتا ہے۔ وحشت کو دور کرتا ہے۔ جریان کو روکتا ہے۔ سیلان الرحم کی شکایت دور کرتا ہے۔ اس کا سرمہ آنکھوں کی بصیرت کو تیز کرتا ہے۔ دافع زہر ہے۔ نقاہت کو دور کرتا ہے۔
سحری خواص: فراخ دلی اور محبت بڑھاتا ہے۔ ازدواجی زندگی میں مفید اور خوشگوار ہے۔ اس کا رنگ مزاج میں تیزی اور پھرتی پیدا کرتا ہے۔ روزگار میں ترقی پیدا کرتا ہے۔ اس کو برابر دیکھنے سے بینائی تیز ہوتی ہے۔ ہمت پیدا کرتا ہے۔ دل میں وسوسہ پیدا نہیں ہونے دیتا اور انسان میں آخری دم تک مقابلہ کی صورت میں جرأت پیدا کرتا ہے۔ خوداعتمادی اور ہوشیاری پیدا کرتا ہے۔ بڑے لوگوں سے تعلقات بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اصول پرست بناتا ہے۔ وفاداری، رفاقت اور دوستی کا معاون ہے جو حضرات سٹے سے متعلق ہوں ان کے لئے خوش بختی لاتا ہے۔
درجہ اول کے جواہرات
یاقوت
ruby
Ruby