درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 6
نیلم
اس کو انگریزی میں سفائر Saphire عربی میں یا قوت ارزق۔ہندی میں نیلا۔فارسی میں صافر اور سنسکرت میں سوری رتن کہتے ہیں۔اس پتھر کو اس کی نیلی رنگت کی وجہ سے نیلم کہتے ہیں۔ اس کا شمار قیمتی اور اعلی جواہر میں ہو تاہے۔یہ ایک رنگین بلوری پتھر ہے۔ سنسکرت میں سوری رتن کا مطلب زحل کی محبوبہ ہے۔اس پتھر کو ۸۰۰ قبل مسیح سے زیوات اور زیبائش میںاستعمال کیا جاتاہے۔عام طور پر نیلم کے پتھر میں بڑے نقائص کم ہوتے ہیںکیونکہ پہاڑوں میں اس کے اندرونی نقائص وقت کے ساتھ ساتھ پھیل جاتے ہیںاور یہ پتھر ٹوٹ جا تا ہے۔یہ ہر شخص کو موافق نہیں آتا اور یہ جب کسی کو راس آجائے تو باعث بر کت ہوتا ہے اور بصورت دیگر مضر ہے۔ لہذااس کا اپنا نا بھی بغیر قیاس وشناخت کے نہیں ہو نا چا ہیئے۔
رنگت و کیمیاوی مرکبات
۔اس کارنگ عام طور پر نیلا ہوتاہے۔ گہرے نیلے رنگ کے پتھر کو نر کہتے ہیں اور ہلکے رنگ کو مادہ کہتے ہیں۔نیلی رنگت کے علاوہ یہ زرد،نارنجی،سبز،ازغواتی اور گلابی رنگ میں بھی ملتا ہے ۔ اس میں رنگت ٹیٹینم ڈائے اکسائڈ Titanium Di Oxide کی آمیزش کی وجہ سے ہے۔جوہری حضرات اس کی مندرجہ ذیل اقسام بیان کرتے ہیں۔
(۱)سبزین۔سبزی مائل نیلا رنگ۔(۲)لالی۔سرخی مائل نیلا رنگ۔(۳)گہرا نیلا۔
اس کی مندرجہ ذیل کیمیاوی درجہ بندی کی گئی ہے۔
۱۔ایلومونیاAlumunia ۹۹ فیصد
۲۔ٹیٹینم اکسائڈTitanium Oxide ایک فیصد
اس میں کبھی کبھی لو ہے کی آمیزش بھی پائی جاتی ہے۔
ساخت:۔
۱۔سختی HARDNESS 9درجے
۲۔وزن مخصوص SPECIFIC GRAVIT 3.95درجے
۳۔پگھلنے کا درجہ 2040MELTING POINT درجے
۴۔عکس REFRACTIVE INDEX 1.76درجہ
اقسام:۔اہل یو رپ اس کی مند رجہ ذیل اقسام بیان کر تے ہیں۔
۱۔سٹار نیلم
جب اس کو چمکدار سورج کی روشنی میں دیکھا جا تا ہے تو اس میںچھ طرف سے روشنی کا عکس نکلتا ہے اور ستارے کی شکل بنا تا ہے۔اس لئے اس کو سٹار نیلم کہتے ہیں۔
۲۔مشرقی نیلم
نیلے رنگ کا پتھر (نیلم)جو مشرقی ممالک میں مقبول ہے اسے مشرقی نیلم کہتے ہیں۔
۳۔مغربی نیلم
نیلے رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ کے نیلم کو مغربی نیلم کہتے ہیں۔
۴۔الگزینڈ رائٹ
یہ سورج کی روشنی میں نیلا اور مصنوعی روشنی میں لال نظر آتاہے۔یہ مصر کے شہر الیگزنڈریا میں پایا جاتاہے اور اسی کے نام سے منسوب کیا جاتاہے۔
قدیم سنسکرت کی کتابو ں میں مندرجہ ذیل اقسام بیان کی گئی ہیں۔
۱۔بر تہن یعنی سفیدی مائل نیلم۔
۲۔چھتری یعنی زردی ما ئل نیلم۔
۳۔دریش یعنی زردی ما ئل نیلم۔
۴۔شور در یعنی سیاہی مائل نیلم۔
درویش طبقہ اس کی پانچ اقسام بیان کر تاہے۔
۱۔گورتو۔جوحجم کے لحاظ سے وزن میں زیادہ ہو۔اس کے پہننے سے دلی مرادیں برآتی ہیں۔
۲۔سنسکرت۔یہ ہمیشہ چمکتا رہتاہے اس کے پہننے سے محبت بڑھتی رہتی ہے اور دولت قدم چومتی ہے۔
۳۔درناڑی۔اس کے پہننے والے کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراوانی رہتی ہے اور کبھی بھوکانہیں رہتا۔درویش لوگ اس کو زیادہ پہننے ہیں۔
۴۔پارشووات۔اس کے پہننے سے ناموسی قدم چومتی ہے اورعظمت لاتی ہے۔
۵۔رنج کیتو۔اس کے پہننے سے اولاد مر تبت والی ہوتی ہے۔یعنی یہ واحد پتھر ہے جس کے پہننے سے ذاتی طور پر نہیں بلکہ اولاد پر اثر ہوتاہے۔
علوم فلکیات کے ماہر اسے مندرجہ ذیل اقسام میں تقسیم کر تے ہیں۔
۱۔آتشی۔جو نیلم سرخی مائل ہوتاہے اسے آتشی کہتے ہیں۔
۲۔خاکی۔جو نیلم زردی مائل ہو۔
۳۔آبی۔جو نیلم سفیدی مائل ہو۔
۴۔بادی۔جونیلم سبزی مائل ہلکے نیلے رنگ کاہو۔
شناخت:۔ اس کی سختی ہیرے کے بعد آتی ہے اور یہ صرف ہیرے سے ہی کٹ سکتاہے اور اگر یہ کسی دوسری چیز سے کٹ جائے تونقلی نیلم ہے۔
نیلم مصنوعی روشنی میں دیکھنے سے بسے رونق نظر آتاہے۔اصلی کو اگر پانی میں ڈالا جائے تو اس کی رنگت میں مکی بیشی واضح نظر آتی ہے۔مگر مصنوعی نیلم کارنگ یکساں نظر آئے گا۔
عیوب:۔عیب والا نگینہ پہننا اچھا شگون نہیں سمجھا جاتااور اس کے پہننے سے انسان مصائب میں گھر جاتاہے۔حتی الا مکان عیب والے پتھر سے گریز کر نا چاہیئے۔