درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 8
طبی خواص:۔
اس کا سرمہ مقوی بصر ہے اور آنکھو ں کے ورم اور سفیدی کو دور کرتاہے۔کمزور نظر کے مر یض کے لئے اس کا نظارہ بہت مفید ہے۔اور اسی کی مناسبت سے نظر کی دوائیں نیلے رنگ کی شیشی میں رکھی جاتی ہیں۔اس کے استعمال سے خون کے دبائو میںکمی ہوجاتی ہے اور جس کے نکسیر جاری ہواگر اس کی پیشانی پر نیلم کا نگینہ رکھ دیا جائے تونکسیر بند ہو جا تی ہے۔کمر میں باندھنے سے قوت باہ بڑھتی ہے۔مفرح دل ودماغ ہے۔بخار کے مریض کے سینہ پر رکھنے سے بخار کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔اس کے کشتہ کی چند خوراکوں سے زہر کا اثر زائل ہو جاتاہے۔دافع وبائی امراض بھی ہے۔نیلم کے مختلف مرکبات سے خون کی بیماری کے لئے جو شریانوں میں تازہ خون بننے سے روکتی ہے اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں موجودہ طب ایلوپیتھی نے خون کے امراض کی سب سے زیادہ تحقیق کی ہے مگر متذکرہ بالانیلم کے مرکبات کے ہم پلہ کو ئی دو ا ابھی تک ان کے پاس نہیں ہے۔
سحری خواص:۔
اس کے پہننے سے مزاج میں استقلال پیدا ہوتاہے۔کمزور انسان خود میں قوت اور طاقت محسوس کرتاہے۔بعض کا عقیدہ کہ اس کے پہننے والے پر آسیب وغیرہ کا اثر نہیں ہو تااور دلی تمنائیں بر آتی ہیں۔محبت اور شفقت بڑھاتاہے۔اس کی انگوٹھی پہننے والے کی اولاد ترقی پاتی ہے۔دشمن مہر بان ہو جاتاہے۔قید سے رہائی ملتی ہے۔سچائی اور ایفائے عہد کی طرف راغب کرتاہے ۔ہر قسم کے رنج و الم دور کر تاہے۔شہوت انگیز خیالات کم کر تا ہے۔نوجوان لڑکی کےلئےخوش بختی لاتاہے۔استقامت عشق، سچائی، سنجیدگی،بردباری،تحمل اور ثابت قد می پیداکرتاہے اور اس کے پہننے والے کو شک،غم،حسد،سستی،ڈراور شرمیلے پن سے نجات ملتی ہے اور اس کے پہننے والے ہوشیار،چوکنا اور نیک چال چلن کے ہو جاتے ہیں۔
موافق نگینہ:۔
نیلم کا ستارہ زحل ہے۔اس کے اثر ات جلالی ہیں۔جن حضرات کا یہ ستارہ پیدائش کے زائچہ میں نا قص ہو ان کو یہ راس آئے گا۔اس نگینے کو پہننے سے مریخ،قمر اور شمس کے نحس اثرات زائل ہوتے ہیں۔جن حضرات کو تعلق برج ولو اور جدی سے ہو ان کے لئے یہ نگینہ مفید ثابت ہو گا۔یا جن اشخاص کو اپنے برج کے متعلق معلوم نہ ہو اور ان کا نام حروف گو۔گ۔غ۔س۔ش۔ث۔ص۔ج۔جا۔خ۔ذ۔ظ۔ز۔ض۔ کھی سے شروع ہوتا ہو ان کے لئے مفید ہے۔یہ نگینہ اپنے نا م اور ز ائچہ کے لحاظ سے پہنا جائے تو بہتر ہے ورنہ نقصان پہنچا تاہے۔دشمن زیر کرنے کے لئے جب عقرب،جدی،حمل،اور دلو ستارہ قمر میں ہوں تو پہنا جاتاہے۔عدالتی اور حکومت کے کاموں میں کامیابی حاصل کر نے کے لئے اس کے نگینے کو جب اسد،قوس اور میزان میں یہ ستارہ قمر ہوتو پہننا سعد ہے۔
یونانی حساب سے جو حضرات ستمبر میں پیدا ہوئے ہو ں یہ ان کا بر تھ سٹون ہے۔ ایسے حضرات کو باوجود سخت محنت اور مشقت کر نے کے خو شحالی نہیں آتی ہے۔یہ نگینہ ان کے حصول مقصد میں معاون ثابت ہوتاہے۔ علم جعفر کے لحاظ سے عملیات کندہ نگینہ پہننا مفید ہے۔علم الاعداد کے لحاظ سے جن اشخاص کے نام کے اعداد یا تاریخ پیدائش کے اعداد ۸ ہیں یہ پتھر ان کو راس آئے گا۔
نیلم ہی ایک ایسا پتھر ہے جس میں آتشی،خاکی،بادی اور آبی عناصر موجود ہیں جو انسان کی زندگی میں گہرا اثر رکھتے ہیں۔ تجربہ ہے کہ اگر آپ کے نام کا پہلا حرف مزاج آتشی رکھتاہو تو و ہ نیلم جس کا رنگ سفیدی مائل ہو یعنی آبی ہو تو اس کا پہننا باعث نقصان ہوگا۔کیو نکہ آتش اورآب ایک دوسرے کے سخت دشمن ہیں۔یہی میرا تجربہ اور مشاہدہ بھی ہے۔اگر آپ اس کی جگہ سر خی یا زردی ما ئل نیلم پہنیں تو کامیابی یقینی ہے۔اسی طرح باداورخاک میں سخت مخالفت ہے۔ایسی صورت میں نگینہ کا انتخاب صیحح کرنا چاہیئے۔یہ وہ راز ہے جو سینہ بہ سینہ چلا آیا ہے اور بغیر کسی نجل کے پیش ہے۔لہذا نیلم پہننے سے پہلے اپنے نام کے پہلے حرف کا مزاج معلوم کر کے اسی لحاظ سے نیلم کی (آئشی،خاکی،بادی،آبی)قسم کا انتخاب کر یں ورنہ سخت نقصان اٹھائیں گے۔
دنیا میں نیلے رنگ کے نیلم،برما،سیام،سری لنکا،آسڑیلیا،ہندوستان اور کشمیر میں پائے جاتے ہیں۔آسڑیا،مڈغاسکر،امریکہ اور روس میں دیگر رنگوں کے نیلم پائے جاتے ہیں۔پاکستان میں ناگر سے بیس میل دور اس کے بہت بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں اور حکومت کی تو جہ کے محتاج ہیں۔
قسط نمبر 7