امراض اور پتھروں کا استعمال
Part-11
دمہ(Asthma)
یہ سانس کا ایک موذی مرض ہے۔اس کی دو اہم اقسام ہیں۔ایک میں دل پھیل جاتا ہے اور مریض کا سانس ہر وقت پھولا رہتا ہے حتیٰ کہ معمولی سا چلنے سے بھی سانس پھول جاتا ہے۔مریض کو لیٹنے سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ دوسری قسم میںسانس کی نالیاں متاثر ہوتی ہیں اور مریض کو سانس لینے میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سانس کی نالیوں سے سیٹی جیسی آواز برآمد ہوتی ہے۔ اس میں مریض کو ہمہ وقت تکلیف برداشت نہیں کرنی پڑتی بلکہ سانس کا دورہ پڑتا ہے جو کہ چند منٹوں سے لے کر گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔سانس کی نالیوں میں سوزش،آنتوں میںسوزش اور کیڑے،حساسیت اور ذہنی تفکرات اس مرض کے اہم اسباب ہیں۔سانس کی نالیوں اور آنتوں کی سوزش کا علاج کر کے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اسی طرح پیٹ کے کیڑوں کا علاج بھی ممکن ہے۔حساسیت کے لیے یہ تلاش کرنا ضروری ہے کہ مریض کو کسی قسم کی خوراک ،لباس،موسم یا مس کی جانے والی شے سے حساسیت ہوتی ہے۔اس شے سے پرہیز کیا جا سکتا ہے۔مثبت انداز فکر اپنا کر ذہنی تفکرات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
پتھروں سے علاج
زمرد 6رتی اور زرد لاجورد5رتی استعمال کریں۔شدید بیماری کی صورت میں 6رتی حجر القمر اضافی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
امراض اور پتھروں کا استعمال
amraaz aur patharon ka istemaal