امراض اور پتھروں کا استعمال
Part-13
کمر درد(Backache)
کمر درد ایک تکلیف دہ مرض ہے۔یہ انسان کو چلنے پھرنے اور روزمرہ کے فرائض سرانجام دینے سے روک دیتا ہے۔موجودہ سائنس کے دور میں اس مرض کا تسلی بخش علاج سامنے نہیں آیا۔مریض کوزیادہ تر آرام کرنے اور مخصوص ورزشیں کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔کر درد کی وجہ سے ارد گرد کے عضلات،جھلی دار بند(Ligaments)اور ڈسک پوری طرح پھیلنے اور سکڑنے کے قابل نہیں رہتے۔جس کی وجہ سے مریض کے لیے سیدھا کھڑا ہونا اور دائیں بائیں حرکت کرنا دشوار ہو جاتا ہے۔بعض مریض تو کبڑے ہوکر چلنے پھرنے پرمجبور ہو جاتے ہیں۔ اکثر مریض شروع میں اس کے بارے میں زیادہ تردد نہیں کرتے اور کبھی کبھار دافع درد گولی کھا کر پھر اپنے کام میں مصروف ہو جاتے ہیں اور جب مرض پوری طرح شدت سے حملہ آور ہوتا ہے تو پھر جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔کیونکہ روز بروز قوت مدافعت کمزور ہوتی جاتی ہے۔اور علاج بھی دشوار ہوتا جاتا ہے۔اس مرض کا زہر نازک ریشوں ،اعصاب اور بندوں(Ligaments)میں پھیلتا جاتا ہے اور کبھی معمولی حرکت کرنے سے بھی نزلہ زکام یا سخت قسم کا بخار ہونے سے درد شدت اختیار کرتا ہے۔ریڑھ کے ستون پر دبائو بڑھتے بڑھتے کمر کے مقام پر آ کر شدت درد کا احساس ہوتا ہے اور جب اس کا دبائو کولہے کی بڑی خونی رگ پر ٹھہرنے لگے توٹانگیں اکڑا کر چلنا دو بھر ہو جا تاہے۔عموماً پچیس سے پچاس سال تک کی عمر میں اس مرض کے حملہ کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔مردوں میں کمر درد کے ساتھ(Sciatica)عرق النساء کی شکایت بھی لاحق ہو جاتی ہے۔عورتوں میں عموماً پینتیس چالیس سال کی عمر میں کمر درد شروع ہوتا ہے۔
پتھروں سے علاج
زمرد مرجان9رتی اورزرد نیلم استعمال کریں۔
Part-12
امراض اور پتھروں کا استعمال
amraaz aur patharon ka istemaal