درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 3
یاقوت
موافق نگینہ: اس پتھر کا ستارہ مریخ ہے اگر وہ لوگ جو اس ستارے سے متعلق ہوں اسے پہنیں تو یہ اس کو راس آئے گا۔ جن حضرات کا یہ ستارہ پیدائش کے زائچہ میں کمزور ہو تو وہ اس کے پہننے سے مفید اثرات لے سکتے ہیں۔ جب مریخ ستارہ رجعت میں ہو تو اس کے پہننے سے اس کے منحوس اثرات زائل ہوتے ہیں اور اس کے پہننے والا کامیابیوں سے ہمکنار ہوتا ہے۔ یہ پتھر عطارد اور دیگر کواکب کے مریخ پر نحس اثرات کا مقابلہ کرتا ہے اور ان کو تسخیر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
برج حمل اور عقرب سے متعلق حضرات اس کو پہن کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جن حضرات کو اپنے برج کا پتہ نہ ہو اور ان کے نام چُو۔ چو۔ چ۔ ل۔ ع۔ آ۔ اَ۔ نا۔ ن۔ یا۔ ی سے شروع ہوتے ہیں ان کو راس آئے گا۔ اگر اس کو مریخ والیانگلی میں چاندی میں مڑھا کر پہنے تو گنٹھیا جیسے موذی مرض سے نجات حاصل ہو گی۔
یونانی حساب سے جو حضرات جولائی کی پیدائش ہوں یہ ان کا برتھ سٹون ہے۔ کیونکہ ایسے حضرات اپنی ضرافت اور نیکی کے سبب ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں۔ یہ نگینہ ان کو حالات پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوتا۔
علم الاعداد کے مطابق جن حضرات کے نام کے اعداد یا تاریخ پیدائش کے اعداد 9 ہوں ان کو یہ نگینہ راس آئے گا۔ یاقوت اپنی بے پناہ برکات اور خواص کی وجہ سے بھی پہنا جاتا ہے۔
برما میں موگوکھ Mogokh میں زمانہ قدیم سے یاقوت کی کان کنی ہوتی ہے۔ یہاں پر سے دنیا کے سب سے زیادہ یاقوت نکالے گئے۔ آج کل یہاں پر کان کنی کا کام بہت کم ہو رہا ہے۔
برازیل میں بہت اعلیٰ قسم کا یاقوت نکالا جاتا ہے جو اپنے رنگ کی وجہ سے مشہور ہے لیکن وزن کے لحاظ سے بہت چھوٹا ہوتا ہے۔
روس میں سائبیرا کے مقام پر کافی تعداد میں یاقوت نکالا جا رہا ہے لیکن اس کی قسم اچھی نہیں ہے۔
سیام میں یاقوت بہت اچھی قسم کا ہوتا ہے۔ اس کا رنگ برما کے یاقوت سے کافی گہرا ہوتا ہے۔
افغانستان میں بدخشاں اور چگدلی کے مقام پر بہت اعلیٰ قسم کا یاقوت پایا جاتا ہے جس کو بہت کم مقدار میں نکالا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس کے بہت ذخائر ہیں لیکن ان کو نکالنے کے لئے حکومت نے کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے۔ سب سے اچھی قسم چترال کی ہے۔ ریاست امب کی پہاڑی میں بھی ذخائر ہیں۔
ہنزہ کا یاقوت لوگ چوری چھپے آج ل بھی نکالتے ہیں۔ علاقہ قبائل میں میراں شاہ کے جنوب میں تیس میل پر یاقوت کے بہت بڑے ذخائر ہیں۔
درجہ اول کے جواہرات
یاقوت
ruby
Ruby