درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 7
تاریخی وابستگی:۔
۱۔کہتے ہیں کہ حضرت مو سی علیہ السلام پر جب اللہ تعالے نے احکام عشرہ 10-commndments نازل کئے تو وہ نیلم کے پتھر پر کندہ تھے۔
۲۔انجیل مقدس میں نیلم کے بارے میں یو ںدرج ہے کہ شاہی تخت ایک نیلم کی مانند ہے۔جس سے آپ اس پتھر کی اہمیت کا اندازہ بخو بی لگا سکتے ہیں۔دوسرے معنو ں میں یہ ایک مقدس پتھر شمار ہوتاہے۔
۳۔اہل یونان اس کو اپنے دیوتا اپا لو Appalo کی نذر چڑھا کہ مرادیں پاتے تھے۔
۴۔کہا جاتاہے کہ ملکہ الز بتھ دوئم (برطانیہ) کی ایک انگشتری جس میں نیلم کا نگینہ لگاہوا تھا۔اس کے مرنے کے بعد لیڈی سکوپ نے اسے منحوس سمجھتے ہو ئے کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔کہا جاتاہے کہ اس کی آخری بیماری بھی اسی کے پہننے سے واقع ہوئی۔ارل آف موموتھ نے یہ نگینہ اٹھا کر سکاٹ لینڈ کے جمیز ہشتم کی خدمت میں پیش کر دیا جو اسے بھی راس نہ آیا اور اس کے پہنتے ہی وہ مشکلات اور پر یشانیوں میں پھنس گیا۔جس کی تاریخ شاہد ہے۔
(۵)دو بڑے نیلم جن میں سے ایک کانام چارلمین Charlemagneہے نپولین کو پیش کیا گیا جو بعد میں شہنشاہ لوئیس نپولین سوئم کے قبضہ میںآگیا۔یہ ایک منحوس نگنیہ شمار ہوتاہے۔یہ نگینہ جس آدمی کے پاس رہا اس کے لئے منحوس ثابت ہوا۔
انگلستان میں کرائون آف سٹیٹ جو ملکہ وکٹوریہ کے لئے تیار ہو اس میں وہ نیلم جڑاگیا تھاجو اپنی برکات اور خوش بختی کے لئے مشہور ہے اس کوگیارہویں صدی عیسوی میں سنیسٹ ایڈورڈکی انگوٹھی سے نکالا گیاتھا۔
(۶)کہا جاتاہے کہ پاکستان کے پہلے صدر سکندر مرزا نے اگست ۱۹۵۸ء میں ایک نیلم کے نگینے کی انگوٹھی پہنی جس کا وزن ۳۲قیراط تھا۔یہ اپنے رنگ و روپ اور تراش کی وجہ سے لاجواب تھا مگر اس میں دو معمولی سے سفید داغ تھے۔اس کے پہننے کے کچھ عرصہ بعد مارشل لاء لگا اور صاحب موصوف کو جلاوطن کر دیاگیاجو کسی مپرسی کی حالت میں مر گیا۔یہ نگینہ اس کو راس نہ آیا۔
جاری ہے۔۔۔
اکتوبر
مشہور عالم نیلم:۔
انگلستان کے ڈیوک آف ڈیونشائرDuke of Devonshire کے پاس ایک نایاب نیلم ہے جس کا وزن ۱۰۰ قیراط ہے۔اس کا شمار دنیا کے اعلی ترین نیلموں میں ہوتاہے۔برطانیہ کے عجائب گھر میں نیلم کا تراش کردہ ایک مجسمہ بدھاکاہے،جوفن بت تراشی کا ایک نادر نمونہ ہے۔اس مجسمہ کے متعلق ماہرین فن کی رائے ہے کہ اس کی باریکی اتنی ہے جس کا حامل ایک برش کافن کار (مصور)بھی نہیں ہوسکتا۔
ایک نیلم جو کتھی مائل ہے،پیرس کے عجائب گھر میں موجود ہے۔جس کاوزن ۱۳۲قیراط ہے اور اس کا شمار اعلی ترین نوادرات میں ہوتاہے۔
ایک تراشیدہ نیلم جس کی شکل دل کی مانند ہے بر طانیہ کی ملکہ کے شاہی جواہرات کا حصہ ہے۔اس کو۱۵۷۵ء سکاٹ لینڈ کے شہزادہ ڈارن بی Darn Byملکہ میری کے خاوند نے حاصل کیاتھا۔
امریکہ کے نیشنل میوزیم میں ایک نایاب نیلم موجود ہے جو وزن میں۵۶۳قیراط ہے اور اپنی چمک دمک اور رنگ میں بے مثال ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا نیلم ملک برما سے بر آمد کیا گیاتھا۔جس کا وزن ۹۵۶ قیراط ہے اور بہت سی تاریخی وابستگیوں کا حامل ہے اور ایک خاندان کی پر ایئوٹ ملکیت ہے اور ہوپ کیلکشن Hope Collectionکا حصہ ہے۔