طلسمی جواہرات
قسط نمبر 2
تحریر: خالد اسحاق راٹھور
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اپریل2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
قیمتی جواہرات
نیم قیمتی جواہرات
شفافیت
قیمتی جواہرات
نیلم
یاقوت
زمرد
پکھراج
نیم قیمتی جواہرات
سنہلہ پکھراج
لارجورد
اوپل
موتی وغیرہ وغیرہ
مختصر طورپر یہ سمجھ لیں کہ مندرجہ بالا چار قیمتی جواہر کے علاوہ باقی تمام نیم قیمتی کا کم قیمت جواہر جانے جاتے ہیں ۔ تاہم اس تقسیم کو آپ حتمی نہیںکہ سکتے کیونکہ یاقوت ، زمرد اور نیلم جیسے جواہرات جو قیمتی قسم میں شامل ہیں سے متعلق کم درجہ کے حامل جواہرات بھی سستے داموں مل جاتے ہیں۔ قیمتی جواہر سستے داموںکیوں مل جاتے ہیں؟ اس کو سمجھنے کے لیے آپ کو ذیل میں دی گئی اچھی بری خصوصیات کو سمجھنا ہو گا۔
شفافیت
علم جواہرات میں پتھروں کی شفافیت سے مراد یہ ہے کہ کسی پتھر سے روشنی کس قدر خارج ہوتی یا خارج نہیں ہوتی یا پھیل جاتی ہے۔ کسی بھی جواہر کی شفافیت کو جانچنے کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کو روشنی کر طرف کر کے ایک آنکھ سے دیکھیں۔ دوسری طرف اشیاء جس قدر بہتر نظر آئیں گی اس قدر اس کی شفافیت زیادہ مانی جائے گی۔ اس کے برعکس غیر شفاف جواہر بھی ہوتے ہیں۔ ان کو دھندلے یا ایسے جواہر کہ سکتے ہیںجن سے روشنی پار نہیں ہو تی یا بالکل معمولی مقدار روشنی کی پار ہوتی ہے۔ جواہرات میں جو کچھ جواہر ایسے ہیںجن کے غیر شفاف ہونے کا تصور نہیں مثلا پکھراج خاص طور پر سفید یا پانی کے رنگ کا ہوتا ہے۔ البتہ پیلا پکھراج شفاف سے غیر شفاف کی طرف سفر کرتا ہے۔ اسی طرح کچھ جواہر اپنی اصل میں ہوتے ہی غیر شفاف ہیں۔مکمل طور پر اندھے ، ان کے پار کچھ نظر نہیں آتا ۔ اس کی نمایا ں مثال ٹائیگر کی ہے۔دانہ فرہنگ اور فیروزہ وغیرہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔بہر حال جواہر اپنی اصل میں شفافیت رکھتے ہیں ان کا شفاف ہونا ان کی قیمت بڑھاتا ہے اور غیر شفاف ہونا ان کی کمی اور گرتی قیمت کا مظہر ہے۔ چند شفاف جواہرات کا ذکر ذیل میں ہے۔ لیکن اس لسٹ کو دیکھ کر آپ ہر جگہ ان کی تلاش کرنے نہ نکل پڑیں کیونکہ قیمتی جواہرات بھی جو شفاف جواہر ہیں سستی قیمت میں صرف ان کی نقل ملتی ہے۔ اصل نہیں۔مثلا زمرد کو لیں، بالکل شفاف انتہائی قیمتی ہو گا اور سستا مل رہا ہے تو بالیقین جعلی ہے۔ آپ کو عام طور پر وہ زمرد ملے گا جو غیر شفاف ہو گا۔ یعنی جس قدر شفافیت سے غیر شفافیت کی طرف آئیں گے اور بالکل غیر شفاف جواہر تک پہنچے گے اور پھر اس بالکل غیر شفاف سے آگے چلتے ہوئےایسا جواہر جو دیگر نقائص بھی اپنے اندر رکھتا ہے۔ درجہ بہ درجہ اس کی قیمت کم سےکم ہوتی جائے گی۔ بہر حال شفاف جواہرات کی لسٹ درج ذیل ہے:
ہیرا
سفید پکھراج
زرقون
سفید کوارٹز
زمرد
روبی
نیلم
عنبر
ایمی تھیسٹ
ایک دفعہ دوبارہ تحریر کر دو۔ نیلم ، روبی اور زمرد وغیرہ جب بالکل شفاف اور روشن ہوں گے تو مزا تو آئے گا دیکھنے اور ہاتھ لگانے کا لیکن جیب وزنی ہونی ضرور ہے۔ کم میں یہ با لکل شفاف ملتے ہیں۔ اسی طرح ایک اور بات یاد رکھیں کہ بعض شفاف پتھر اپنی اصل میں تو شفاف سے بھی مہنگا ہو جائے گا۔ مثلا سفید پکھراج اگر پنک رنگ لیےہو تو غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے قیمت میں۔ اسی طرح ہیرا بھی اچھے رنگ کی وجہ سے نارمل (شفاف)ہیرے کی نسبت زیادہ قیمت پا جاتا ہے۔
طلسمی جواہرات
قسط نمبر 2
تحریر: خالد اسحاق راٹھور
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اپریل2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
tilismi jawahraat
qeemti jawahraat
name qeemti jawahraat
shfafit
Talismanic gemstone
Precious gemstone
Semi-precious gems
Transparency