درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 32
پیر ی ڈاٹ
پریڈاٹاس پتھر کو انگریزغ میں پریڈات Peridotکہتے ہیں اور اسی نام سے دوسری زبانوں میں پکارا جاتا ہے۔ معدنی زبان میں اسے اولیوائن Olivine کہتے ہیں۔ یہ ایک بلوری قسم کا خوشنما پتھر ہے اور حسن زیبائش میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی مقبولغت کی ابتداء انگلستان سے ہوءی۔ جس جگہ لوہا، چونا اور مینگنیشیا ہو یہ پتھر اسی جگہ ملتا ہے۔ اس میں رنگت کر دم کی آمیزش کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جس جگہ گیبرو نامی پتھر ملتا ہے یہ اس کے نزدیک پایا جاتا ہے۔ گیبرو پاکستان میں مسلم باغ (بلوچستان) میں کافی مقدار میں ہے اور یہ اس کی نشانی ہے کہ اس کے قب و جوار میں پریڈاٹ موجود ہے۔ یہ قیمت کے لحاظ سے اوسط درجے کا پتھر ہے اور ہر خاص و عام کیلئے اپنی خوشنماءی کی وجہ سے مقبول ہے۔ رنگ میں یہ پتھر جس قدر شوخ ہو گا اتنا ہی یہ قیمتی تصور کیا جاتا ہے۔
رنگت اور کیمیاوی مرکبات:۔
یہ چار رنگوں میں پایا جاتا ہے۔ (۱)سبزی مائل زرد (۲) زردی مائل چاکلیٹی (۳) سنہری زرد (۴) بے رنگ بلودی زردی مائل۔
اس میں تین اجزاء ہوتے ہیں۔
۱۔ میگنیشیا
Megnesia
۵۰
فیصد
۲۔ لوہا
Iron
۱۲
فیصد
۳۔ سلیکا
Silica
۳۸
فیصد
ساخت:۔
سختی
Hardness
۶ء۵
درجے
وزن مخصوص
Specific Gravity
۳ء۳۵
درجے
عکس
Refractive Index
۱ء۶۴
درجے
یہ پتھر گندھک کے تیزاب میں تحلیل ہو جاتا ہے۔
اقسام:۔
یہ دو قسموں میں مشہور ہے۔
۱۔
اولیوائن
Olivine
جو زردی مائل سبز رنگ کا ہوتا ہے۔
۲۔
سیلونی
Ceylons
سری لنکا سے ملتا ہے اور اس کا رنگ سنہری مائل زرد ہوتا ہے۔
سحری خواص:۔
یہ پتھر دماغی اور تعلیمی امور میں فائدہ مند ہوتا ہے۔ بولنے کی قوت عطا کرتا ہے۔ مذہبی امور اور قانونی پیچیدگیوں کو سہل بناتا ہے۔ ذہنی کمزوری، پریشان حالغ، بیزاری مذہب، پراگندہ خیالات اور یادداشت کی کمزوری کے لیے مفید ہے۔ جو لوگ پریوں کی دنیامیں رہتے ہیں اور عملی زندگی سے دور ہوتے ہیں ان میں حقیقی زندگی لاتا ہے۔
موافق نگینہ:۔
اس پتھر کا ستار ہ عطارد ہے۔ جو حضرات اس کے تابع ہوں یہ ان کو راس آئے گا۔ جن افراد کا تعلق برج سنبلہ اور جوزا سے ہو ان کے لیے اس کا نگینہ پہننا مفید ہے۔ یونانی حساب سے جو حضرات اگست میں پیدا ہویء ہوں یہ ان کا برتھ سٹون ہے۔ علم الاعداد کے حساب سے جن حضرات کے نام یا تاریخ پیدائش کے اعداد کا مجموعہ ۶ ہو یہ ان کو راس آئے گا۔
یہ پتھر روس، برما، مصر، ہندوستان، برازیل اور سری لنکا میں پایا جاتا ہے۔ پاکستان میں یہ صوبہ سرحد، بلوچستان، سوات اور سابق ریاست امب میں اس کے بڑے ذخائر موجود ہیں مگر کان کنی کے مرہون منت ہیں۔
کنزائٹ
اس پتھر کو انگریزی میں کنزائٹ Kunzite کہتے ہیں اور دوسری زبانوں میں بھی اسے اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔ جو ایک خوبصورت بلوزی پتھر ہے اپنی چمک کے علاوہ یہ اپنی مخصوص ہلکے رنگوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ پتھر ویسے تو دوسرے ملکوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ مگر ہمارے ملک پاکستان کا یہ پتھر سب سے اعلیٰ شمار کیا جاتا ہے اور اس کے بہت بڑے بڑے ٹکڑے ملتے ہیں جبکہ دوسری کسی جگہ بھی یہ حجم نہیں ملتا۔ اکثر یہ ٹکڑے سیر سیر بھر کے بھی ہوتے ہیں۔ یہ زیورات اور زیبائش میں استعمال ہوتا ہے اور قیمت میں اوسط درجے کا ہے۔
قسط نمبر 31