درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 18
لہسنیا Cats Eye
اس پتھر کو انگریزی میں کیٹس آئی Cats Eye ۔عربی میں عیسن الہر۔ہندی میں ودوریا۔پنجابی میں لہسنیا۔سنسکرت میں کینیوزن اور فارسی میں گر بہ چشم کہتے ہیں۔اس پتھر کی شکل و شباہت بلی کی آنکھ کے مانند ہونے کی وجہ سے اس کو ان ناموں سے پکارا جاتاہے۔اس کے اندر سفید دھاریاں ہوتی ہیں اور شاذونادر یہ دھاریاں رنگ والی بھی ہوتی ہیں۔یہ پتھر اپنی چمک دمک اور خوشنمائی کی وجہ سے مشہور ومقبول ہوتاہےاس کاعمومی رنگ سرخ ہوتاہے اور اس پر چمکیلی دھاریاں روشنی میںلہر یں مارتی ہیں جو بہت خوشنما ہوتی ہیں۔لہسنیا سفید رنگ کا بھی ہوتاہے جومغربی ممالک میں مقبول ہے۔بعض لوگوں کاعقیدہ ہے کہ اس میںبیقرار جن کا سایہ ہوتاہے جو ہر وقت حرکت میں رہتاہے۔بعض لوگوں کے خیال میں اس میں جن بستے ہیں۔ یہ سب کچھ اپنی اپنی سمجھ کی بات ہے۔جوہری حضرات اس کی چمک کی وجہ سے اسے پسند کرتے ہیں۔
رنگت اور کیمیاوی مرکبات:۔
یہ سرخ،زرد،بھورا،سبز،سفید اور سیاہ رنگ کاہوتاہے۔لیکن گلابی یا زردی کی آمیزش ان میں شامل ہوتی ہے۔جوخوبصورتی کے علاوہ نمایاں بھی ہوتی ہے۔
اس پتھر کے دواجزاء ہیں۔
سلیکا SILICA 46.7فیصد۔
اکسیجن Oxygen 53.3فیصد۔
ساخت:۔
سختی HARDNESS 7.1درجے
عکس REFRACTIVE INDEX 1.54 درجے
وزن مخصوس SPECIFIC GRAVITY 2.54درجے
اقسام:۔
جوہری حضرات اسے مندرجہ ذیل اقسام میں لکھتے ہیں۔
کنک کھیت۔یہ بلی کی آنکھ کی طرح چمکدار ہوتاہے۔
دوم کھیت۔یہ دوھیا رنگ کا پتھر ہوتاہے۔
شیام کھیت۔یہ سیاہی مائل ہوتاہے۔
گیبو کھیت۔یہ زردی مائل ہوتاہے۔
کلکتہ۔یہ کلکتہ شہر کے نزدیک کانوں سےنکالا جاتاہے۔
ہاڑیا۔یہ بےدھاری پتھر ہوتاہے۔
اہل فارس اسے تین اقسام میں تقسیم کرتے ہیں۔
لہنیا۔وہ گول پتھر جس کارنگ اوپر نیچے سےمختلف ہو۔
سلیمانی۔سرخی یاسیاہی مائل۔
عین الہرۃ۔سبز یازردی مائل رنگ والا۔
قسط نمبر 17