Gemstones for Love and Marriage
محبت اور شادی کے لیے بہترین جواہرات
قسط نمبر 3
اوپل /دودھیا پتھر
اوپل پتھر زہرہ سے منسوب ہے۔ اس لیے یہ خوبصورتی، نرمی اور محبت کی علامت ہے۔ اسے پہننے سے جوڑے کے درمیان محبت، ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ ہوتا ہے۔ مختلف رنگوں میں پایا جانے والا اوپل دیکھنے میں بہت دلکش ہوتا ہے۔ یہ آپ کی جذباتی حالت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ بے چینی اور عدم تحفظ کے احساس کو دور کرتا ہے اور آپ کو مثبت طاقت دیتا ہے۔ اسے پہننے سے آپ کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ آپ اپنے جیون ساتھی کے قریب محسوس کرتے ہیں۔
اوپل پتھر خریدنے کے لیے یہاں کلک کریں
اوپل پتھرکیسے پہنیں۔
اسے چاندی کی انگوٹھی میں پہنیں اور درمیانی انگلی یا چھوٹی انگلی میں پہنیں۔آپ اسے سونے، چاندی یا پلاٹینم میں لاکٹ کی طرح پہن سکتے ہیں۔
زمرد/پنا
زمرد کا پتھر ایک سبز قیمتی پتھر ہے جو محبت اور شادی کے لیے بہت فائدہ مند پتھر ہے۔ یہ امید اور روحانی محبت کی علامت ہے۔ لہذا اسے پہننے سے آپ مثبت روحانی توانائی محسوس کرتے ہیں اور آپ کے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔زمرد ستارہ عطارد سے منسوب ہےاس لیے اسے پہننے سے ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ اپنی ذہنی حالت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ جن جوڑوں ( میاں بیوی) کے درمیان جھگڑا ہو وہ اس جواہر کو ضرور پہنیں۔ عطارد مواصلات کا حاکم ہے، لہذا زمرد کا پتھرپہن کر، آپ کھلے عام اپنے آپ کو ظاہر کرتے ہیں۔ جوڑے کے دمیان رابطے اچھے ہوں گے تو رشتہ مضبوط ہو گا۔اس کے استعمال سے اچھی اور باسلیقہ زبان کے استعمال کا ہنر آتا ہے۔
زمرد پتھر خریدنے کے لیے یہاں کلک کریں
زمرد (پنا) پتھر پہننے کا طریقہ
اسے چھوٹی انگلی میں سونے یا چاندی کی انگوٹھی میں ڈال کر پہنیں۔ آپ اسے چاندی یاسونے کی زنجیر میں بھی استعمال کر سکتے ہیں اور اسے لاکٹ کی طرح پہن سکتے ہیں۔
نیلاپکھراج
نیلا پکھراج محبت اور پیار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ علم نجوم کے مطابق یہ آپ کو جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر مضبوط بناتا ہے۔اسے پہننے سے غصہ اور ناراضگی کم ہوتی ہے اور انسان کو مہربان اور دل والا بناتا ہے۔ اسے پہننے سے آپ کی کمزوری دور ہوتی ہے اور دماغ پرسکون ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو محبت کے رشتوں میں عدم تحفظ محسوس کر رہے ہیں وہ یہ جواہر ضرور پہنیں۔
اسے پہننے سے وہ منفی طاقتیں دور ہوجاتی ہیں جو آپ کو غصہ اور بغاوت پر آمادہ کرتی ہیں۔ یہ آپ کو جذباتی طور پر مضبوط بنا کر محبت اور کام میں توازن پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔