درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 11
طبی خواص:۔
دل کی بیشتر بیما ریوں کا موثر علاج ہے جو دل کے شریانوں کے نقائص دورکرکے دوران خون میں روانی اور طاقت پیدا کرتاہے۔دماغ کو قوت بخشتاہے اور یاد داشت کو بڑھا تا ہے۔اگر جسم سے زیادہ خون نکل جاوے یا دستوں کی وجہ سے کمزوری لاحق ہو تو اس کا استعمال اکیر ہے۔انسان کے جسم میں Calcium یعنی چونے کی کمی کو پورا کرتا ہے۔موتی جھالا اور چیچک جیسے امراض میں یہ دل کی حٖفاظت کرتاہے۔خواتین کے مرض سیلان الرحم کا کامیاب علاج ہے اور رحم کو طاقت بخشتاہے۔درد گر دہ کا بھی موثرعلاج ہے۔پیشاب کی جلن دور کرتاہے۔منہ سے خون کے آنے کو بند کر تاہے۔منہ سے بد بو آنا،سر درد،آنکھوں کے ورم،امراض معدہ،یرقان کے لئے موثر علاج ہے۔گردوں کو طاقت بخشتاہے اور ذیا بیطس کے مریضوںکے لیے بہت اچھا علاج ہے۔اس کا سرمہ آنکھوں کی سفیدی اور کمزوری دور کرتاہے۔اگر اسے ڈوری میں پر وکر کمرپر باندھا جائے تو اسقاط حمل کا بہترین علاج ہے۔پرانے زمانے میں اس کا چونا پان میں استعمال کیا جاتاتھا۔اگر مروارید کا کشتہ شیر خوار بچے کو جو ۴۰ دن سے کم عمر کا ہو کھلایاجائے تو چیچک اور خسرہ ساری عمر نہیں نکلے گا۔
سحری خواص:۔
اس کے پہننے سے زندگی خوشگوار بسر ہوتی ہے۔شادی کامیاب ہوتی ہے۔مزاج میں نیکی پیدا ہوتی ہے۔ناپاک خیالات رفع ہوتے ہیں۔اس کے پہننے والے کے دل کو صبر اور استقلال میسر ہوتاہے۔وضع داری لاتاہے۔شائستگی پیداہوتی ہے۔رومان پیدا کرتاہے۔کارہائے نمایاں کرنے میں معاونت کر تاہے۔بیقراری،بے وفائی اور غیر مطمئن حالات کو صحیح کرتاہے۔ اسے کبھی بھی سیکنڈ ہینڈ نہیں خریدنا چاہیے اور ہمیشہ نیا پہننا چاہئے۔کیونکہ یہ پرانے اثرات کو منتقل بھی کرتاہے۔
موافق موتی:۔
مروارید کاستارہ قمر ہے اس ساعت میں پیدا ہونے والے یا جن کایہ ستارہ زائچہ میں کمزور ہو ان کومفید ہوگا۔جن حضرات کا برج سرطان ہواسے پہنیں۔اگر کسی کو اپنے برج کا پتہ نہ ہواور اس کے نام کے شروع کے الفاظ ح۔ہو۔ہی۔ڈا۔ڈی۔ڈو ہون توان کو یہ راس آئے گا۔ جب عقرب کےبرے اثرات کو کم کرنا یا نجات حاصل کرنا مقصود ہوتو موتی کو پہنناچاہیے۔
یونانی حساب سے جو حضرات جون کی پیدائش ہوں یہ ان کا برتھ سٹون ہے۔ایسے حضرات ہمیشہ اپنے خلوص کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں۔موتی ان کی رہبری کرتاہے۔تاکہ وہ اپنی نیک فطرت کی وجہ سے پریشان نہ ہوں۔حروف تہجی کے لحاظ سے جن حضرات کے نام یاتاریخ پیدائش کے اعداد کا مجموعہ ۲یا ۷ ہو ان کو یہ راس آئے گا۔لوگ اس کو اس کی طبی اورسحری خواص کی وجہ سے بھی پہنتے ہیں۔
سب سے اچھے موتی آ بنائے فارس میں پائے جاتے ہیں۔عمان اور بحرین میں سب سے زیادہ موتی سمندر سےنکالے جاتے ہیں جن کا شمار اعلی قسم میںہوتاہے۔اس کے علاوہ سیلون،آسٹریلیا،وینزوایلا اور پانامہ میں ملتےہیں۔ہندوستان میں خلیج بنگال میں بہت قلیل مقدار میں ملتے ہیں۔
سیلون کے موتی حجم کے لحاظ سے بہت چھوٹے ہوتے ہیں لیکن اعلی قسم کے ہوتے ہیں۔
قسط نمبر 10