درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 12
پکھراج
اس پتھر کو انگریزی میں ٹو پازTopaz عربی میںیا قوت اصغر۔ہندی میں یو شبراگ،پنجابی میں پوکھراج اور سنسکرت میں منجولےکہتے ہیں۔یہ سفید اور زردرنگ کا خوشنما اور بلورجیسا چمکیلا پتھر ہے۔سنسکرت میں منجولےکامطلب آگ کی طرح چمکدار کے ہیں۔اسے زمانہ قدیم سےزیورات اورزیبائش کے طور پر استعمال کیا جاتارہاہے۔عربی میں اسے یا قوت اصغراس لئے کہا جاتاہے کہ یہ خوبصورتی میںتو یاقوت کی طرح ہےمگر قیمت میں اس سے کم ہوتا ہے۔اس پتھر کی نمایاں خوبی یہ ہے کہ تمام دیگر پتھروں سے زیادہ اس پر پالش ہوسکتی ہے۔اس کی خصوصیت بلحاظ خوبصورتی کےہے۔آب وتاب کےلحاظ سے سب پتھروں میں افضل ہے۔یہاں تک کہ سفید رنگ کے پکھراج کی الماس سے بہت مشابہت ہوتی ہے لیکن اپنی ساخت کی وجہ سے شناخت کیاجاسکتاہے۔
رنگت اورکیمیاوی مرکبات:۔اس پتھر کے بہت سے رنگ ہوتے ہیں جیسے۔بے رنگ زرد،شربتی زرد،مٹیالہ زرد،نیلا،جامنی اور گلابی۔ سرخ رنگ کا پکھراج کمیاب ہےمگر زرد رنگ کا پکھراج زیادہ قیمتی تصور کیا جاتاہے۔اس رنگ کو سنسکرت میں پیت کہتے ہیں جسے ہندو متبرک سمجھتے ہیں۔اس میں مندرجہ ذیل کیمیاوی مرکبات پائے جاتےہیں۔
۱۔المونیا ۵۵Alumuniaفیصد
۲۔ریتSILICA ۳۲فیصد
۳۔فلورین Flurine ۱۳فیصد
اس کی نمایاںخصوصیت یہ بھی ہےکہ اگر اسے آگ کے پاس رکھ دیا جائے یا گرمی کے پاس کافی عرصہ تک رہےتو اس کارنگ کم ہو جاتا ہےاور اگر اسے سہاگہ کے ساتھ گرمی پہنچائی جائے تو یہ شیشے کی طرح بے رنگ ہوجاتاہے۔
ساخت:۔اس کی ساخت میں مندرجہ ذیل عناصر ہیں۔
۱:۔سختی HARDNESS ۸درجہ۔
۲۔وزن مخصوص SPECIFIC GRAVITY ۳.۵۷درجہ۔
۳۔عکس REFRACTIVE INDEX ۱.۶۴درجہ۔
اسے الماس اور نیلم سے کاٹا جاتاہے اور یہ بلور اور دوسرے پتھروں کو کاٹ دیتا ہے۔
اقسام:۔اہل یورپ اس کی دو اقسام بیان کرتے ہیں۔
۱۔مشرقی پکھراج۔جو زردیا بے رنگوں ہو۔
۲۔مغربی پکھراج۔جو باقی سب رنگوں میںہو۔
سنسکرت نے اسے چار اقسام میں تقسیم کیاہے۔
۱۔برہمن۔گہرا زردپکھراج۔
۲۔کتھری۔سرخی مائل زرد پکھراج۔
۳۔ویش۔سفید یابے رنگ پکھراج۔
۴۔شودر۔سیاہی مائل پکھراج۔اسے منحوس سمجھا جاتاہے۔
جوہری حضرات اس کی تین قسمیںبیان کرتےہیں۔
۱۔سنہلا۔جوسونے کی طرح زرد ہو۔
۲۔دھونیلا۔چاکلیٹی مائل۔
۳۔بے رنگ۔یعنی بلور کی طرح بے رنگ۔
اہل فن اس کو تین حصوں میں منقسم کرتے ہیں۔مگرتکنیکی طور پراس میں بہت کم فرق ہوتاہےاور ان کےنام حسب ذیل ہیں۔
۱۔چیرسی سولائٹ Chrysolite
۲۔فیسو لائٹ Physolite
۳۔پری فیلائٹ Pryphyelite
عیوب:۔اہل فن اس کے عیب دہی بیان کرتے ہیں جو یاقوت میں پائے جاتے ہیں۔اس کےعلاوہ اس پتھر کے خصوصی طور پر دوعیب تصور کئے جاتے ہیں۔
قسط نمبر 11