درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 17
زرقون
موافق نگینہ:۔
اس کا ستارہ عطارد ہے۔جن کایہ ستارہ زائچہ پیدائش میں اچھے اثرات کا حامل نہ ہویہ ان کو موافق آتاہے اور جن کاتعلق برج سنبلہ اور جوزا سے ہو ان کے لئے یہ موزوں ہے۔اور جن کو اپنے برج کا علم نہ ہو اور ان کے نام ک۔ق۔حا۔ح۔پ۔ پا۔ پی۔پو۔ ٹھاسے شروع ہوں یہ ان کوراس آئے گا۔یہ پتھر قمر کے مضر اثرات زائل کرتاہے۔یونانی حساب کےمطابق جوحضرات اگست میں پیدا ہوئے ہوں یہ ان کا برتھ سٹون ہےکیونکہ یہ حضرات عموما نیکی کرنے کے بعد مشکلات سےدوچار ہوجاتےہیں۔یہ اس کا سد باب کرتاہے۔علم الاعداد کے مطابق جن کے نام کے اعداد یا تاریخ پیدائش کے اعداد پانچ ہوں یہ ان کوراس آتاہے۔اس پتھر کو اس کے طبی وسحری خواص کی وجہ سے پسند کیاجاتاہے۔
اس کی سب سے اچھی قسم سیلون(سر ی لنکا)میں پائی جاتی ہے۔درجہ دوئم،مڈ غاسکر،آسٹریلیا اور برازیل میں پایا جاتاہے۔ روس میں متسوط درجہ کاملتاہے۔کیلیفورنیا(امریکہ)میں اچھی قسم کا ملتاہے۔تھائی لینڈ میں جملہ خصوصیات کا حامل ہے صر ف حجم میں کم ہوتاہے۔
قسط نمبر 16