درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 31
ایمے تھسٹ
ساخت:۔
سختی
Hardness
۷
درجے
وزن مخصوص
Specific Gravity
۲ء۸
درجے
عکس
Refractive Index
۱ء۵۴
درجے
پگھلائو کا درجہ
Melting Point
۱۷۱۳
درجے
اقسام:۔
۱۔
سائبیرین
جو سائبیریا کے علاقے سے ملتا ہے۔
۲۔
سیلونیز
جو کا سو ملتا ہے۔
۳۔
انڈین
جو بھارت سے ملتا ہے۔
طبی خواص:۔
اس کا پہننا پیاس کو دور کرتا ہے۔ ذائقے کی پرکھ میں اضافہ کرتا ہے۔ شراب کا نشہ دور کرتا ہے اور اس کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔
سحری خواص:۔
اسکے پہننے سے انسان رتبہ حاصل کرتا ہے۔ کاروباری نقطہ نظر سے جو صاحب معدنی بیوپار کرتے ہوں ان کو یہ نگینہ پہننا چاہیے جس سے کاروبار میں برکت ہوتی ہے۔ یہ موثر ہستی بناتا ہے۔ خیال ہے کہ اس جواہر سے جو موکل تعلق رکھتے ہیں وہ دیگر ارواح سے کم مرتبہ ہیں لہٰذا اس کے پہننے والے اصحاب ان موکلوں سے باآسانی رابطہ پیدا کر سکتے ہیں۔ اس کی پاکیزگی کی وجہ سے شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔ یہ ذہانت بڑھاتا ہے۔
موافق نگینہ:۔
اس پتھر کا ستارہ مشتری ہے۔ جن افراد کا یہ ستارہ زائچہ پیدائش میں کمزور ہو ان کیلئے اس کا نگینہ پہننا مفید ہے۔ جن حضرات کا برج قوس اور حوت ہو ان کو یہ راس آئے گا۔
یونانی حساب سے جو اشخاص فروری میں پیدا ہوئے ہوں یہ ان کا برتھ سٹون ہے۔ علم الاعداد کے حساب سے جن حضرات کے نام یا تاریخ پیدائش کے اعداد ۳ ہوں یہ ان کو موافق آئے گا۔
یہ پتھر روس میں یورال کے مقام پر پایا جاتا ہے جو اعلیٰ قسم کا ہوتا ہے۔ ہندوستان، سری لنکا اور افریقہ میں بھی اس کے ذخائر ہیں۔
قسط نمبر30