درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 29
الیگزینڈرائیٹ
اس کوانگریزی میںالیگزینڈرائٹ Alexandrite کہتے ہیں اوراسی نام سے دوسری زبانوں میں بھی موسوم ہے۔ ۱۸۳۳ء میں کوہ یورال کےمقام پر شاہ الیگزینڈر دوئم اس وقت کے فرمانروائے روس کے زمانے میں اس پتھر کی دریافت کی گئی تھی اوراسی کےنام سے اسے منسوب کیاگیا جواب تک رائج ہے۔ رنگت میںنہایت خوش رنگ بلوری اورسطح روغنی اورملائم ہوتی ہے اورجب اس پرسورج کی شعاعیں پڑتی ہیں تواس کاحسن دوبالا ہوجاتاہے۔ روس کاملٹری نشان دورنگوں کا یعنی سرخ اورسبز ہوتاہے اوریہ پتھر کوزیادہ قدرومنزلت ملی۔ لہذا آرائش وزیبائش کےلحاظ سےعورتوں میں بھی یکساں مقبولیت اسے ملی۔ قیمت کےلحاظ سے یہ پتھر اوسط درجے کاشمار ہوتاہے۔ رنگ اورکیمیاوی مرکبات:۔
یہ نارنجی، کرمزی، چاکلیٹی، زردی مائل سبز اورسرخ رنگوں میں پایاجاتاہے۔ مگر نارنجی رنگ کی جھلک تمام رنگوں میں پائی جاتی ہے۔ مصنوعی روشنی میں یہ پتھر اپنا اصلی رنگ تبدیل کرلیتاہے۔ مثلا اگرسبز رنگ کایہ پتھر مصنوعی روشنی میں دیکھا جائے توسرخ نظرآئےگا اوراگر اسے مختلف زاویوں سے دیکھا جاوے تورنگ کاشیڈبدل لیتاہے۔
مرکبات:۔
ٍبیرلیم Beryllium ۸،۱۹ فیصد
المونیم Alumunium ۰،۸۰ فیصد
لوہا Iron ۲ فیصد
ساخت:۔
سختی HARDNESS ۵،۸درجے
وزن مخصوص SPECIFIC GRAVITY ۷۱،۳ درجے
عکس REFRACTIBE INDEX ۷۵،۱درجے
یہ پتھر کسی تیزاب میں تحلیل نہیںہوتا۔
اقسام:۔
Siberian INDEX جوسائبریا میں پایاجاتاہے۔ لال اورسبز رنگ کاہوتاہے۔ یہ مصنوعی روشنی میں رنگ بدل لیتاہے۔
Ceyloney’s Alexandrite یہ سری لنکا میں ملتاہے۔ جو حجم میں بڑا ہوتاہے مگر قیمت کےلحاظ کم درجہ کاہے اور مصنوعی روشنی میںرنگ نہیں بدلتا۔
سحری خواص:۔ اس پتھرکا پہننا انسانی اقدار، ناموس، خواہشات کے محرکات کوحاصل کرنے میں معاون ہے۔ نمائش، مطلق العناتی، بے صبری اوربے راہ روی کی عادت کودورکرتاہے۔ ناکامیوں سےبچاتا ہے۔ صحت، شہرت، فتح، کامرانی اوردنیا کی نگاہوں میںقدرومنزلت بڑھاتاہے۔
موافق نگینہ:۔
اس پتھر کا تعلق شمس سے ہے اس ستارے سےتعلق رکھنے والوں کویہ راس آئے گا۔ اس کابرج اسدہے۔ اس برج والے اگراس کوپہنیں تویہ ان کوراس آئےگا جن کےنام ما۔ می۔ م۔ ٹا۔ ٹ۔ ٹوسے شروع ہوں یہ ان کےلئے باعث برکت ہے۔ جولوگ ۲۴،جولائی سے ۲۳، اگست تک پیدا ہوئے ہوں ان کےلئے اس کاپہننا مفید ہے۔ علم الاعداد کی رو سےجن کے نام کے اعدادیا تاریخ پیدائش کے اعداد۴ ہوں یہ ان کوراس آئےگا۔ یہ پتھر روش کے کوہ یورال میں، برازیل میں، میناگریسی میں، مڈغا سکرادرسیلون میں پایاجاتاہے۔ سیلون کاپتھر اعلی سمجھاجاتاہے۔
قسط نمبر 28