درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 25
ترملین
اس پتھر کوانگریزی میں ترملین Tourmaline ، سنسکرت میں گندھرپ، عربی میں ترمرے کہتے ہیں۔یہ نام سنہالی زبان کاہے جہاں اسے ترامالی کہتے ہیں۔یہ پتھر چمکدار،خوشنما اور بلوری ہوتاہے۔ یہ کان سےنکالتے وقت ۸ پہلو کی قلموں میں ملتاہے۔قیمت میں اوسط درجے کاہےاورجواہرات میں مقبول عام ہے۔آٹھویں صدی میں اسےبہت ہی مقبولیت حاصل تھی اور سب سے اعلی اور قیمتی شمارہوتاتھا۔ جنوبی امریکہ میں رومن کیتھولک بشپ اسے آج کل بھی اپنی مذہبی مہرکےلئے استعمال کرتےہیںجوان عقیدے کےمطابق نیک شگون کی علامت ہے۔اس کے علاوہ اس پتھر کی بے شمارخصوصیات ہیں۔
اس پرUltra Violet Rays اور ایکسرے X Ray کی شعاعوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا اوراس کی وجہ سے صنعتی حلقوں میں اس کی بڑی قدرومنزلت ہے۔
رنگت اورکیمیاوی مرکبات:۔
اس کےبےشماررنگ ہوتے ہیں۔لیکن ذیل کے رنگ مقبول ہیں۔
گہرا سبز،گلابی،سرخ،گہرالال،زرد،نیلا،بھورااوربےرنگ بلوری ان سب میں سیاہی مائل خاکستری رنگ کی آمیزش ضروری ہوتی ہےاور جوہری حضرات اس کے اسی رنگ کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔کبھی کبھی ایک ہی پتھر میں کئی کئی رنگ بھی ہوتے ہیں۔
مرکبات:۔
سلیکا SILICA ۳۰فیصد
المونیم Alumunia ۳۸ فیصد
میگنیشم Magnesium ۱۰ فیصد
کیلشیم Calcium ۹فیصد
لوہا Iron ۵فیصد
بیریلیم Beryllium ۱۲فیصد
کروم Chrome ۱فیصد
ان اجزا میںکمی بیشی بھی واقع ہوتی رہتی ہے۔
قسط نمبر 24