درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 24
اکوامرین
سحری خواص:۔یہ نمودونمائش اورعیاشی،فضول خرچی سے بچاتا ہے ۔ یہ زندہ دلی،خوشی پرامیدی،فیاضی،اعلی ہمتی،فراخ دلی اور بے تعصبی پیدا کرتاہے۔تونگری کےوسائل پیداکرتاہے۔کفایت پرآمادہ کرتاہے ۔ مذہبی بےراہ روی دور کرتاہے۔مصیبت زدوں کی مددکاجذبہ پیداکرتا ہے۔دنیاکی نگاہوں میںقدرومنزلت بڑھاتاہے۔حصول دولت میں معاون ثابت ہوتاہے۔اس کےپہننے سےدشمن مغلوب ہوتاہے۔ امیدیں برآئیں گی۔مزاج میں خوشی،محبت اوروفا پیداکرتاہے۔اس پہننا تنگی معاشی کودورکرتاہے۔جادو کےاثرکوزائل کرتاہے۔اس کو چھونےسےخیالات میں پاکیزگی آتی ہے۔
موافق نگینہ:۔اس پتھرستارہ مشتری ہے۔جن حضرات کایہ ستارہ پیدائش کےزائچہ میں کم قوت رکھتاہو یایہ ستارہ رجعت میں ہوان کویہ راس آئے گا۔جوحضرات مریخ کےتابع ہیں اوران کاتعلق برج حمل اور عقرب سے ہےان کوبھی اس کانگینہ راس آئے گا۔کیونکہ یہ پتھر مریخ کے مضر اثرات پرحاوی ہوگا۔جن حاضرات کاتعلق برج قوس اورحوت سے ہے یہ ان کے لئےمفیدہے۔اگرکسی شخص کواپنے بروج کاپتہ نہ ہو اور اس کانام یو،پھ،فی،ف،پھا،اور،د،دو،چھا سےشروع ہوتواس پتھر کو پہن کرفائدہ اٹھا سکتے ہیں۔علم الاعداد کےلحاظ جن کانام یاتاریخ پیدائش کامجموعہ(۳)ہویہ نگینہ ان کےلئے مفید ثابت ہوگا۔یونانی حساب سےجن کی پیدائش مارچ میں ہوئی ہویہ ان کابرتھ سٹون ہے۔ ایسے حضرات جرات اور ہمت کی صلاحیتوں کواستعمال کرکے ہمیشہ پریشانیوں میںگھرے رہتے ہیں۔یہ پتھر ان کومضراثرات سے بچنے میں مددگارثابت ہوگا۔
یہ پتھر پاکستان میں کالوکی بستی میں جومانسہرہ سے چندمیل دور ہے،ملتاہے۔لیکن ابھی تک اس کی کان کنی نہیں ہوئی۔اس کے علاوہ مہمند ایجنسی ریاست امب،چترال،ہنرہ اور ناگر میں اس کے بڑےذخائر ہیں۔روس میں یورال کےمقام نکالا جاتاہےجورنگت میں پھیکا ہے۔امریکہ کیلیفورنیا کی ریاست میں بھی پایاجاتاہے۔لیکن یہ ادنی قسم کاہوتاہے۔برازیل میں بھی ملتاہے جوقسم کااعلی مگر سائز میں چھوٹا ہوتاہے۔افریقہ میں ٹرانسوال کے نزدیک ملتاہےجو قسم کے لحاظ سے درمیانہ ہے۔