امراض اور پتھروں کا استعمال
قسط نمبر 6
ایگیو ( Ague)
ایگیو انگریزی زبان کا ایک پرانا لفظ ہے جو کہ ملیریا سے پیدا ہونے والی ٹھنڈاور بخار کے لیے مخصوص ہے۔دھاتی بخارات اور زہریں بھی اس قسم کی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔مریخ اس بیماری کو پیدا کرنے کا باعث ہے۔جسم میں سرخ شعاعوں کی کمی بھی اس کی ایک درجہ ہے۔
پتھروں سے علاج
دائیں ہاتھ کی تیسری انگلی میں سرخ مرجان 7تا 9رتی استعمال کریں یا دائیں ہاتھ پر کاپر کی انگوٹھی ،سرخ دھاگہ یا سرخ کپڑا استعمال کریں۔
حیض کی بندش(Amenorrhoea)
جب کسی لڑکی کو بالغ ہونے کے بعد باقاعدگی سے ماہواری نہ آئے تو وہ ابتدائی بندش حیض میں مبتلا ہوتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس کے نسوانی آلات کی تکمیل نہیں ہوئی۔بندش حیض کے دیگر اسباب مندرجہ ذیل ہو سکتے ہیں۔
مرکزی اسباب: دماغ میں تخلیقی عدم تکمیل۔۔۔غدہ نخامیہ کے جوہروں کی کمی ۔۔۔۔غذہ نخامیہ اور دماغ کی رسولیاں اور سرطان وغیرہ۔
نفسیاتی اسباب: ذہنی صدمات۔۔۔جذباتی کشمکش۔۔۔حمل کاخوف ۔۔۔۔خاندانی چپقلش۔۔۔بھوک کی کمی وغیرہ۔
عضوی اسباب: پیچیدہ اور مزمن امراض۔۔۔غذا کی بیماریاں از قسم ذیابطیس ۔۔۔گلہڑ۔۔۔کلاہ گردہ کی بیماریاں۔۔۔وٹامن اور پروٹین کی مسلسل کمی ۔۔۔۔جگر کی خرابیاں۔۔۔یرقان۔۔۔گردوں کی مزمن سوزش۔۔۔۔خون اور فولاد کی کمی۔۔۔۔غدود کی وجہ سے موٹاپا وغیرہ۔
مقامی اسباب: نفسیاتی آلات کی نامکمل تخلیق۔۔۔بیضہ دانی کی رسولیاں۔۔۔بیضہ دانی کے جوہروں کی کمی۔۔۔اندام نہانی میں رکاوٹ۔۔۔رحم کا غائب ہونا۔۔۔مردانہ پن۔۔۔۔بڑھاپا۔۔۔۔مہلک امراض۔۔۔پرانی سوزش۔۔۔۔اندام نہانی یا بیضہ دانی کی دق۔
علاج
اس مرض کے علاج کے سلسلہ میں تین نکات قابل غور ہیں۔
٭ جسمانی آلات مکمل اور درست شکل میںہیں۔
٭ لڑکی کی جسمانی نشوونما مکمل ہو چکی ہے یا نہیں۔
٭ مریضہ کی عمر اٹھارہ سال سے کم اور چالیس سال سے زیادہ نہ ہو۔
نوٹ: اکثر مشاہدہ میں آیا ہے کہ بعض لڑکیاں ذرا دیر سے بالغ ہوتی ہیں اس لیے حیض جلد نہ آنے پر پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
پتھروں سے علاج
سرخ مرجان یا کاپر کی انگوٹھی استعمال کریں۔بائیں بازو میں سرخ کپڑا یا دھاگہ استعمال کریں۔
امراض اور پتھروں کا استعمال
amraaz aur patharon ka istemaal