طلسمی جواہرات
قسط نمبر 3
تحریر: خالد اسحاق راٹھور
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اپریل2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
رنگ
رنگوں کی طبع
گرم مزاج یا اثر والے رنگ
سرد مزاج والے رنگ
معتدل مزاج یا اثر کے رنگ
سرخ رنگ کے جواہرات
نیلا رنگ
سفید رنگ کے جواہرات
کالا رنگ
سبز رنگ
پیلا رنگ
دیگر رنگ
وزن
رنگ
رنگ کے حوالے سے کچھ گفتگو پچھلی سطور میں کی جا چکی ہے۔ کسی جواہر کا رنگ شفافیت کے ساتھ مل کر کیا گل کھلاتا ہے؟ اب ایک اور بات رنگ کے بارے میں جان لیں کہ رنگ کا تعلق صرف شفافیت کے ساتھ نہیں ہے بلکہ جب ہم رنگ کی بات کرتے ہیںتو اس حوالے سےکئی دوسرے پہلو بھی سامنے رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب اس بات کو سمجھ لیں کہ رنگ اہم کیوں ہے؟ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ آج کل جواہرات کو رنگ کر خوبصورت اور جازب نظر بنانے اور زیادہ سےزیادہ گاہک متوجہ کرنے کے لیے جواہرات کو رنگ دے دیا جاتا ہے۔ جس میں یہ قدرتی طور پرنہیں ہوتے یا اگر ہوتا ہے تو پھر اپنی اصل میں وہ رنگ اس قدر جازب نظر نہیں ہوتا جس قدر اس کو مصنوعی طریقہ سے بنا دیا جاتا ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ جواہر کا رنگ اس کے خواص میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔اس حوالے سے مکمل تفصیل آپ کو ہماری تصنیف “طلسمی جواہرات” میں مل جائے گی۔ سطور ذیل میںاسی سلسلے میں مزید تفصیل دی جارہی ہے اس تفصیل کو کتاب “طلسمی جواہرات” کے بیان کے ساتھ پڑھیں۔
رنگوں کی طبع
رنگوں کے حوالے سے یہ بات ذہن میں رکھیں کی مجموعی طور پر ہم رنگوں کو تین بڑی اقسام میں تقسیم کرتے ہیں ۔ ایک گرم رنگ، ایک سرد رنگ اور ایک معتدل رنگ۔ یہ کل تین اقسام کے رنگ بنتے ہیں اور ان کی مزید تفصیل درج ذیل ہے
گرم مزاج یا اثر والے رنگ
سرخ
پیلا
اورنج
کالا
سرد مزاج والے رنگ
سفید
نیلا
بنفشی
معتدل مزاج یا اثر کے رنگ
سبزی مائل پیلا
سبزی مائل نیلا
رنگوں کے باہمی ملاپ سے کئی طرح کے اثرات واقعہ ہوتے ہیں اور اس موضوع پر گرفت کے لیے رنگوں کے بارے میں بہت زیادہ معلومات آپ کے پاس ہونی چاہییں۔ تاہم علم جواہرات کے حوالے سے دی گئی معلومات آپ کی ضرورت کو با احسن طریق سے پوری کر سکتی ہیں۔
دو رنگ ایسے ہیں جو غمی کے لیے استعمال ہوتے ہیں ۔ پہلا رنگ سیاہ ہے اور دوسرا سفید۔ اب دیکھیں سفید رنگ خوشی کا رنگ بھی ہے اور غمی کا بھی۔ اس تناظر میں جب ہم سفید رنگ کے جواہرات کو دیکھتے ہیں تو ان کو روشنی ، نور ، سکون، سچائی، پاکیزگی، صاف دل، مذہبی رحجان اور پر سکون دل و دماغ کی طرف پائے جاتے ہیں۔ سفید کے جواہرات اور معاملات کو واضح کرنااور ان حقیقی تصویر آپ کے لیے پیش کرنا اہم ترین امر ہے۔
اب اگر آپ چاہتے ہیں کہ طبع، مزاج اور معاملات میں نئی سوچ لائیں تازگی کا عنصر پیدا ہو، از سر نومعاملات کی نمو ہو اور اس بات کو آسان طریقہ سے سمجھ لیں کہ رات سے دن ، اندھیرے سے اجالے، غم سے خوشی، بے چینی سےسکون، ناکامی سے کامیابی کی طرف آنے کے لیے آپ کو اس رنگ کے جواہر کے اثرات جو آہستگی اور اعتماد سے مثبت تبدیلی لانے میںاستعمال کرنے جاہییں۔
سرخ رنگ کے جواہرات
شوخ رنگوں کا سرتاج رنگ کا رتبہ سرخ رنگ کے علاوہ کسی کو نہیں دیا جاسکتا۔ بلحاظ مزاج اس کر گرم رنگوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے یہ فرد میںجوش جذبہ، آگے بڑھانے کو قوت، دوسروں پر غلبہ حاصل کرنا، مزاج میں تیزی تندی اور بڑھتے جذبات کا عکاس ہے۔ اگر کوئی سست رو ہے، کام میں تاخیر، عمومی طور پر ہر کام میں دیر، عمل کی بجائے سوچنے پر توجہ، قوت اور توانائی کی کمی محسوس ہونا، دوسرے افرادکو فوری جواب دینے اپنی بات منوانے کی صلاحیت اس ہی پتھر کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ وہ لوگ جو اپنی بات منوانے یا دوسروں سے اپنے حق کے لیےبات کرنے سے خوف زدہ ہوتے ہیں یا وہ لوگ جو نوکری ، کاروبار یا روز مرہ زندگی میں اپنا مقصد یا بات کرتے کرتے اور بیان کرنے میں رکاوٹ ہو ، ان سب کے لیے یہ ایک مدد گار اور آگے بڑھنے کے لیے مزاج میں مثبت تبدیلی ، حرکت اور توانائی لے کر آتا ہے۔
نیلا رنگ
سرخ رنگ کے برعکس یہ سکون دینے والے اور ٹھنڈوں رنگوں میں شمار ہوتا ہے۔ ذہنی آسودگی ،روح کے سکون اورماحول کو ناخوشگوار سے خوشگوارکی طرف سے جانے والا رنگ ہے۔ اس رنگ کوسمجھنے کے لیے اس کی وسعت ، اس کے تحت ملنے والی آسودگی کو سمجھنا چاہیںتو دو مثالیں آپ کے سامنے ہیں اول آسمان کو دیکھیں اس کا نیلا رنگ آپ کی طبع پر کیا مثبت اثر لاتا ہے؟دوسری مثال آپ کے لیے سمندر کی ہے۔ حد نگاہ تک سطح سمندر اور اس کی نیلی روشنی ہے۔ ان دونوں کی کشش کیا انسان پر ایک سحر طاری نہیںکر دیتی۔یہی وجہ ہے کہ نیلے رنگ کو انسان میں مثبت اور پر سکون اثرات لانے والے رنگ جانا جاتا ہے۔ نیلا رنگ جو کالے رنگ کی ملاوٹ کے بغیر ہو ، سچائی کی علامت ہے۔ غصہ کو کنٹرول کرنے کے لیے، طبع میں سکون پیدا کرنے کے لیے، ذہنی دبا ؤ سے نجات، دوسروں کی بات کو سمجھنے اور وسعت ذہنی کےلیے نیلے رنگ کے جواہرات بہترین اثرات رکھتے ہیں۔
سفید رنگ کے جواہرات
سفید رنگ اور اس سے منسوب جواہرات اپنے اندر پاکیزگی اور روحانیت سے متعلق جانے جاتے ہیں۔ ذہن الجھن کا شکار ہے، کسی درست فیصلہ پر پہنچنا مشکل ہے، مزاج میں اتار چڑھاؤ ہے، کبھی غصہ اور کبھی مایوسی تو ایسےجواہرات جو سفید رنگ لیے ہوئے ہیں ذہنی توازن کے لیے بہترین اثر رکھتے ہیں۔ انسان کی پراگندہ سوچوں کو راست پر لانا، ان کی صفائی کرنا، عمومی خوش قسمتی اور دوسرے انسانوں چاہے میاں بیوی ہوں ، یا بہن بھائی یا یار دوست ایک مطابقت پیدا کرنے والا جواہر ہے۔
کالا رنگ
گو علامتی طور پر کالا رنگ سوگ کو ظاہر کرتا ہے تاہم مثبت اور منفی خاصیت ہر چیز کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں۔ کائنات میں نہ تو کوئی رنگ ایسا ہے اور نہ کوئی اور شئے ایسی جو ہر دو طرح کی خصوصیات کی حامل نہ ہو۔ہاں ان میں کمی و بیشی اور توازن کا فرق ہی کائنات کا حسن ہے۔ سو یہی بات کالے رنگ کے بارے میں کہہ سکتے ہیں۔ یہ رنگ ہر رنگ پر غالب آ جاتا ہےاورمعاملات کے اندر ایک ٹھہراؤ کو پیدا کرتا ہے۔ جذبات کا اترنا چڑھنا اس رنگ کے جواہرات کے استعمال سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اپنی ذات پر کنٹرول حاصل کرنا چاہیں، ذات کو پوشیدہ کرنا، پراسراریت پیدا کرنا، معاملات کو خفیہ کرنا یا رکھنا سب اس کے اثرات ہیں۔ کالے جواہرات کی طاقت، سحری اثرات اور کام کرنے کی صلاحیت کو سمجھنا اور پھر اس خاص جوہر جو کالا رنگ لیے ہے اس کے ذاتی اثرات اور اس کے خیر کے مطابق کالے رنگ کے ابھرتے اثرات کو سمجھنا بہت ضروری ہے ورنہ اس کی منفی سمت ابھرکر سامنے آ سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خود کی ، ذات کی اہمیت اپنے لیے اس قدر زیادہ قوت سے ابھر سکتی ہے جو دسروں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
سبز رنگ
فطرت کے رنگوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو سبز رنگ سب سے ممتاز ہے۔ گورات کی تاریکی کا لا رنگ، دن کا اجالا روشنی اور سفید رنگ اور سمندر نیلے رنگ کے مظاہر ہیںلیکن زمین پرہر طرف لہلہاتے پودے، فصلیں اور گھاس وغیرہ جو آنکھوں اور ذہن کی تھکاوٹ کا باعث بننے میں ان کا مقابلہ کسی اور رنگ سے نہیںکیا جا سکتا۔ سبزرنگ سے منسوب جواہرات دراصل ایک نئی صبح، ایک نئی نمو،نشو نما اور بڑھوتری کی علامت ہیں۔کاموں کو ازسر نو شروع کرنا چاہیں، حرکت پذیری کی کمی ہو تو سرخ رنگ کی نسبت یہ ایک توازن کے ساتھ حرکت پذیری کی توانائی دیتا ہے۔ خوش قسمتی ، نئے خیالات، نئے آئیڈیاز، خوف پر قابو پانے اور کامیابی اور تبدیلی کے لیے آگے بڑھنے کے لیے اس رنگ کے جواہرات آپ کے لیے بہترین ہیں۔
پیلا رنگ
نروس سسٹم کی بہتری ، درد کے معاملات سے متعلق ہے، اور سکون کی تلاش کی معاملات اور دنیا کی دی ہوئی بد سکونی کا بدل ہو اس کی خاص خصوصیت ہیں۔ اپنی بات کے اظہار پر مکمل قدرت نہ ہو تو یہ ایک بہترین جواہر ہے۔ ذہن کسی حوالے سے بے چینی کا شکار ہو اور معاملات کے بارے میںدرست فیصلہ کرنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہویہ نہ سوچ سکیں کہ یہ کروں یا نہ کروں تو ایسی صورت میں پہلے رنگ کے جواہرات کے استعمال معاملات میں درست رائے اختیار کرنے کی طاقت دینا ہے۔
دیگر رنگ
دیگر تمام رنگوں کو اب اوپر دیے گئے بنیادی رنگوں کے تناظر میں سمجھ سکتے ہیں۔ کوئی بھی رنگ اپنی اصل میں کیا رنگ لیے ہوئے ہے؟دراصل وہ اس کے مطا بق ہی اپنے اثرات کا اظہار کرتا ہے۔ اور اگر کوئی رنگ دو رنگوں کے امتزاج سے ہو تو پھر ہر دو رنگوں کی خصوصیات اس میں ہوں گی۔
وزن
جواہرات کاوزن کیا ہونا چاہیے اور کم از کم کس وزن کے حامل جواہر کا استعمال مفید ہو سکتا ہے۔ کیا بڑے سائز اور وزن کے پتھر اور چھوٹے سائز اور وزن کے پتھر میں بالحاظ اثرات فرق ہوتا ہے؟ کیا وزن کی اہمیت زیادہ ہے یا پتھر کے شفاف ہونے اور اس کے رنگ کے اثرات زیادہ ہوتے ہیں؟یہ اور ایسے دیگر سوال ہمارے زیر بحث آئیں گے اور ان امور پر قارئین کی راہنمائی کی جائے گی۔
طلسمی جواہرات
قسط نمبر 3
تحریر: خالد اسحاق راٹھور
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اپریل2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
rang
rangon ki taba
garam mizaaj ya assar walay rang
sard mizaaj walay rang
motadil mizaaj ya assar ke rang
surkh rang ke jawahraat
neela rang
safaid rang ke jawahraat
kala rang
sabz rang
peela rang
deegar rang
wazan
the color
The nature of colors
Warm temperament or effect colors
Cool temperament
Moderate mood or effect color
Red gemstone
Blue
White gemstone
Black
Green
Yellow
Other colors
Weight