درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 4
زمرد Emerland
اس پتھر کو انگریزی میں ایمرلڈ Emerland عربی میں حجرالحیا، ہندی میں مرکت، پنجابی میں پنہ اور سنسکرت میں اشم گربھ کہتے ہیں۔ یہ سبز رنگ کا اعلیٰ اور قیمتی پتھر ہے۔ یہ بلور کی طرح صاف، شفاف اور چمکدار ہوتا ہے۔ اس کی چمک اور رنگت اس کی خصوصیات ہیں۔ لوگ اس کو خوبصورتی اور شان و شوکت کے لئے پہنتے ہیں۔ اس کا استعمال زمانہ قدیم سے چلا آ رہا ہے اور اسے زیورات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ سکندراعظم سے پہلے مصر میں اس کی کان کنی شروع ہوئی۔ یہ پتھر خصوصی طور پر قیمتی پتھروں میں شمار ہوتا ہے اور باوجودیکہ یہ پتھر اپنی چمک دمک میں بھی بے مثال ہے تاہم اس کو دیکھنے سے نظر کو فرحت پہنچتی ہے۔
رنگ و کیمیائی مرکبات: یہ سبز رنگ کا پتھر ہے۔ طوطے کے پروں سے مطابقت یا تازہ سبز گھاس سے مشابہت رکھنا اس کے رنگ کی خصوصیات ہیں۔ کروم کی وجہ سے اس کا رنگ سبز ہوتا ہے۔ اس کے کیمیائی مرکبات یہ ہیں۔
بیریلیم Beryllium 14.1 فیصد
ایلمونیا Alumunia 19.5 فیصد
سلیکا Silica 66.9 فیصد
کروم Chrome بہت معمولی مقدار میں۔
ساخت:
سختیHARDNESS ۷.۵ درجے
وزن مخصوصGRAVITY SPECIFIC ۲.۶درجے
عکسREFRACTIVE INDEX ۲.۶درجے
اقسام:۔اس پتھر کی بہت قسمیں ہو تی ہیں مگر مشہو ر تر ین حسب ذیل ہیں۔
۱۔ریحاتی ۔گل ریحا ن کی طرح سبز رنگ والا۔
۲۔زنجا ری۔ہر ی مر چ کی طر ح سبز۔
۳۔صا بو تی۔سفید ی ما ئل سبز رنگ۔
۴۔کاہی۔سیا ہی ما ئل سبز ر نگ۔
۵۔دھا نی۔زردی ما ئل سبز رنگ۔
۶۔سعیدی۔یہ مصر ی ہیں پو رٹ سعید کے پا س پایا جا تا ہے۔اسی لئے سعیدی مشہو ر ہے۔
۷۔ذہبی۔سنہری ما ئل سبز رنگ۔
جو ہر ی اس کی اقسام چھ بتاتے ہیں۔(۱)پیا نا۔(۲)مر گجا۔(۳)توڑیکا ۔(۴)پیالکا۔(۵)نیا۔(۶)مہا جی۔
عیب:۔قیمتی پتھر ہو نے کی وجہ سے خر یدتے وقت اس با ت کا خاص خیال رکھا لجا تا ہے کہ اس میں دھبہ۔داغ اور شگا ف نہ ہو۔جو ہری اس کے مند رجہ ذیل عیب بیا ن کر تے ہیں۔
(۹۱چیرا(شگاف)۔(۲)ریکھا(لکیریں)۔(۳)ابر(دھند)۔
(۴)گانجا(بے رونق)۔(۵)جالا۔(۶)بدرنگ۔(۷)پھیکا۔
اس کی قیمت کا تعین اس کے عیو ب کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جا تا ہے۔
شناخت:۔آدمی اور پتھر کی شنا خت کے متعلق روایت ہے کہ یہ مشکل تر ین کام ہے۔
بہر حال زمر د کی شنا خت اسکی سختی،وزن مخصو ص،عکس اور اس کی بناوٹ کی رو سے کی جا تی ہے۔اس کا وزن اس کے حجم کے لحاظ سے ہلکا ہو تاہے۔رات اور دن میں دیکھنے میں یکساں رہتاہے۔اس پر کسی تیز اب کا اثر نہیں ہوتا۔ اگر اس کو Ultra Violet Rays کے لیمپ میں دیکھا جائے تو اصلی زمرد کا رنگ نہیں بدلے گا اور بصورت دیگر یہ لال رنگ کا نظر آنے لگے گا۔ اس کی دیگر شنا خت یہ ہے اگر اس کو فلٹر Galatine میں دیکھا جائے تو اصل پتھر اپنا رنگ نہیں بدلے گا۔اس فلٹر کی مددسے ضروری ہے کہ زمرد کو قدرتی روشنی (دھوپ)میں دیکھاجائے۔
قسط نمبر 3