درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 27
زبرجد
اس پتھر کو انگریزی میں بیرل Beryl اورسنسکرت میں بھاری بھدر کہتے ہیں۔ یہ ایک بلوری خوش رنگ اورچمکدار پتھر ہے اورعہد قدیم سے ہی زیبائش اورطبی مقاصد کےلئے استعمال کیاجاتا رہاہے۔ جس جگہ ابرک اورفلسپار دستیاب ہویہ اسی جگہ ملتاہے۔ عام طور پر یہ گہرے مقاموںمیں ملتاہے۔ ارسطو کاکہنا ہے کہ یہ پتھر اس وقت پیداہوتا ہے جب قمر اورزحل ایک ہی برج میں ہوں۔ یہ پتھر زیبائش، طبی مقاصد کےعلاوہ صنعتی میدان میں بھی بہت کارآمدہے۔ اوراس میںسے جو دھات نکالی جاتی ہے اسے بیرلیم Beryllium کہتے ہیں جواپنے حجم کے لحاظ سے دنیا کی سب سے ہلکی اورمضبوط دھات ہے۔ اس لئے ہوائی جہازوں کےڈھاںنچے میں یہ دھات خاص طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ حسابی پیمانے کے لحاظ سے ایک مکعب انچ کاٹکڑا۹۰ ٹن وزن کی قوت برداشت رکھتاہے اوراس کی عمر ۲۷۰۰۰۰۰ستائیس لاکھ سال ہے۔ یہ دھات ایٹم ۴ کامرکب ہےاوراس کاآئیسوٹوپ۹ ہے اور یہ دھات ۲۷۵۰ درجے تک نہیں پگھلتی۔ یہ ایکس رے کے کام میں بھی آتی ہے۔ ویلڈنگ میں بھی اس کااستعمال ہوتاہے اور اس عہد میں دنیا کی سب زیادہ مانگ والی دھات شمار ہوتی ہے۔ امریکہ میں اس کی ۹۰ فیصد کھپت ہے۔ بیرلیم اورریڈیم دونوں کامرکب نیوٹران کوجنم دیتاہے اورایٹم بم بنانے کےلئے ایک اہم جزو ہے۔ اس دھات کی دریافت ۱۷۹۸ء میں ہوئی تھی۔
رنگ اورکیمیاوی مرکبات:۔
یہ پتھر سفید مائل یعنی دودھیا مائلی گہرا سبز،گہراسبززردی مائل، ہلکا نیلا، تیز سبز، گلابی، بے رنگ، ہلکا، ہلکاسبز ہوتاہے مگر یہ تمام رنگ سیاہی مائل ہوتے ہیں۔ یہ تین مرکبات کاحامل ہے۔
۱۔بیرلیم ———-۱۴فیصد
۲۔المونیم Alumunium ۱۹ فیصد
۳۔سلیکا۶۷ SILIC فیصد
ساخت:۔
سختی HARDNESS ۵،۷درجے
وزن مخصوص SPECIFIC GRAVITY ۴،۲ درجے
عکس REFRACTIBE INDEX ۶،۱درجے
اقسام:۔یہ چاراقسام میں پایاجاتاہے۔
۱۔زمرد۔ یہ سبز رنگ کاخوشنما بلوری پتھر ہے۔
۲۔ اکوامرین۔ یہ زمرد سےملتاجلتاہے۔
۳۔ مارگونائٹ۔ یہ پتھر گلابی رنگ کاہوتاہے۔
۴۔ سنہری زبرجد۔ یہ زردرنگ کاپتھر ہوتاہے۔
قسط نمبر 26
درجہ اول کے جواہرات