درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 18
لہسنیا Cats Eye
عیب:۔
جوہری حضرات اس کے مندرجہ ذیل عیب بیان کرتے ہیں۔
۱۔چیرا۔جس میں شگاف ہویاچٹخاہواہو۔
۲۔چادر۔جس میں ہرجگہ بے محل دھاریاں ہوں۔
۳۔گدر۔داغ دار پتھر۔
طبی خواص:۔
اگر اسے عورت کے بالوں سے باندھ دیا جائےتو دردزہ کے لئے مفید ہے۔اس کو اگر عورت دودھ میں ڈال کر دودھ پی لے تو مانع حمل ہے۔مفرح قلب ہے۔بلغی امراض کےلئے دواہے۔ اس کاسرمہ آنکھوںکی بیماری کے لئے مفید ہے۔اس کا کشتہ ناسور پر لگانے سےموثر علاج ہے۔اس کامنجن دانتوں کے خون کوروکتاہےاور ہلتے دانتوں کو مضبوط بنا تاہے۔
سحری خواص:۔
بچوں کے گلے میں لٹکانے سے نظر بد،ٹونہ،سحر، جن بھوت کے لئے بہترین علاج ہے۔اس کے پہننے سے برے خواب نہیں آتے۔لوگوں میں قدرومنزلت بڑھاتاہےاورعشق و محبت میں کامیابی لاتاہے۔آفت اور مصیبت میں مددگار ثابت ہوتاہے۔اس کے اثرات نیلم سے ملتےجلتے ہیں۔دشمن کو زیر کرتاہے۔مشہور عالم کتاب تحفہ عالم شاہی میںدرج ہے کہ یہ پتھر میدان جنگ میں دشمنوں پر غلبہ دلاتاہے۔اوراسی مناسبت سے قدیم زمانہ میں فوج کےسپہ سالار اوربادشاہ اسے پہن کر میدان جنگ میں اترتے تھے اوران کے عقیدے کےمطابق بصرت اورکامیابی ملتی ہے۔
موافق نگینہ:۔
لہسینا کاستارہ زہرہ ہےاورراس ثور اورمیزان ہے۔جن حاضرات کایہ ستارہ یابرج ہوان کے لئے موزوں اورمفید ہے۔اگر راس وغیرہ کاعلم نہ اوران کےنام ا۔ی۔او۔عو۔ب۔و۔ وی۔تا۔ت۔ط۔طو سےشروع ہوتے ہوں تویہ راس آئے گا۔یونانی حساب سےجن کی پیدائش جون کی ہو یہ ان کابرتھ سٹون ہے۔اور ان کے لئے مفید ہے۔پرخلوص یہ لوگ اپنے خلوص کی وجہ سےمشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ان کی حفاظت کرتاہے۔علم الاعدادکے لحاظ سے نام یاتاریخ پیدائش کےاعداد اگرچھ ہوں تویہ ان کوراس آئے گا۔یہ قمر اور شمس دونوں کے مضراثرات سے محفوظ رکھتاہے۔
ہندوستان،سری لنکااور ہنگری میں بہت مقدار میں پایاجاتا ہےاور قسم بھی اعلی شمار کیاجاتاہے۔سیلون کاپتھر حجم کےلحاظ سے زیادہ وزنی ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ قدرو منزلت کاحامل بھی ہوتاہے۔ پاکستان میںسوات کےپہاڑوں میں ملتاہے جورنگت میںبے حد خوبصورت ہے۔حجم اور وزن کےلحاظ سےنمایاںنہیں ہے۔مگر یہ قسم یورپ میںبہت پسند کی جاتی ہے۔
قسط نمبر 18
درجہ اول کے جواہرات