درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 13
پکھراج
تاریخی وابستگی:۔
پرانے زمانے میں بادشاہوں کے تاجوں اور بازوبند اور دیگر زیبائش وغیرہ کےلئے استعمال کیاجاتاہےتھا۔
۱۔پرتگال کے شاہی تاج میں ایک اعلی قسم کا زرد رنگ کا پکھراج لگا ہے جس کا وزن۱۶۸۰ قیراط ہے یہ اپنی تراش۔آب وتاب اور چمک کی وجہ سے مشہور اور لاثانی سمجھا جاتاہے۔جسے بریگنزاBraganza کہتے ہیںاوراب قومی عجائب گھر کی زینت ہے۔
۲۔شہنشاہ اکبر کے ذاتی خنجر کا دستہ پکھراج کاتھا جواب دہلی میںلال قلعہ کے عجائب خانہ میں موجود ہےاور اپنی قسم کی نادر چیز ہے۔
۳۔پرانے عرب جرنیلوں کی انگوٹھیوں میں پکھراج کا نگینہ ہوتاتھا جس میں عربی زبان میں فتح من اللہ کندہ ہوتا تھاجسے نیک شگون کی وجہ سے پہنتے تھے۔اس قسم کا نگینہ سلطان صلاح الدین ایوبی کی انگوٹھی میں بھی تھا۔
طبی خواص:۔
جسم میں چستی پیداکرتاہے۔جذام۔خرابی خون اور اس کے مضر اثرات کو زائل کرتاہے مرض بواسیر میں اس کی شدت کم کرتاہے۔جسم میں قوت اور طاقت بڑھاتاہے۔تندرستی قائم رکھتاہے۔اس کے پہننے سے نظر تیز ہوتی ہے۔
سحری خواص:۔
عقل اور عمر بڑھاتاہے۔قوت ارادی بلند کرتاہے۔ کاروباری الجھنیں کم کرتاہے۔مزاج میں حق وانصاف پیدا کرتاہے۔ رقم کی تلقین کرتاہے۔مزاج میں خوشی اور خودداری پیدا کرتا ہے۔خلوص اور محبت پیدا کرتاہے۔غم وغصہ دور کرتاہے۔عیاشی سے بچاتاہے۔ حافظہ بڑھاتاہے۔سحر کااثر نہیں ہونے دیتا۔حکام میں عزت ومراتب پیدا کرتاہے۔حصول دولت میں معاون ہے۔شادی اور محبت میں وفاداری پیدا کرتاہے۔دوستوں،عزیزوں میں جدائی ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔حصول علم میں مددگارہے۔ملاحوں کو خوش قسمتی سے ہمکنار کرتاہے۔جو حضرات سفر کرنے والے ہوں یا سفر میں کامیابی کے خواہاں ہوں ان کے لئے اس کاپہننا سعد ہے۔
کہانیوں اور خوابوں کی دنیا میں بسنے والوں کوعملی زندگی بخشتاہے۔کم حافظہ والے اور ذہنی طور پر کمزور لوگوں کے لئے مفید ہے۔مذہبی بے راہ روی والوںکے لئےمذہبی عقائد کی پختگی میںمعاون ثابت ہو تا ہے۔
موافق نگینہ:۔
پکھراج کاستارہ عطارداورمشتری ہے۔جوحضرات اس ستارےکے تابع ہوں یاجن کا یہ ستارہ زائچہ پیدائش میں اچھے اثرات نہ ڈال رہا ہو تو انھیں یہ نگینہ راس آئے گا۔جن حضرات کاتعلق برج سنبلہ اور جوزا سے ہو ان کے لئے اس کے نگینے کا پہننا بہتراورمددگار ہوگا۔اگر کسی کو اپنے برج کا پتہ نہیں اور ان کا نام پ۔پی۔پو۔ٹھا اور ک۔ق۔ح۔ہا سے شروع ہوتا ہو تو ان کو اس کانگینہ راس آئے گا۔یہ قمر کے مضرات اثرات کو بھی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔
یونانی حساب کے مطابق جوحضرات نومبر میں پیدا ہوں یہ ان کابرتھ سٹون ہے۔چونکہ یہ حضرات عام طور سے اپنے خلوص اور محبت کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں۔یہ نگینہ ان کوتمام برے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
علم الاعداد کے مطابق جن حضرات کے نام کے اعداد یاتاریخ پیدائش کےاعداد۶ہیں یہ ان کوراس آئے گا۔پکھراج کوعام طور پر اس کےسحری خواص اور برکات کی وجہ سے انتخاب کیاجاتاہے۔
سب سےاچھی قسم کاپکھراج برازیل میں “میاجیرسی آس”میں پایاجاتا ہے جواپنے رنگ روپ اورچمک کی وجہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔میکسیکو میں بھی یہ پتھر نکالا جاتاہے جو اپنے رنگوں کی وجہ سےامریکہ میںبہت مقبول ہے۔روس میں یہ پتھر الاسکا میں نکالا جاتاہے۔لیکن کان سے نکلنے کے بعد اس کارنگ پھیکا پڑجاتاہےاور اپنی خوبصورتی کھوبیٹھتا ہے سپین میںبھی یہ پایاجاتاہے۔اورزیادہ تر یورپ میںبرآمد کیاجاتا ہے سری لنکا کاپکھراج اپنے رنگ روپ اور حجم کےلحاظ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔اس کارنگ بہترین زرد ہوتاہے۔ہندوستان میںبھی پایاجاتاہے۔
قسط نمبر 12