درجہ اول کے جواہرات
قسط نمبر 16
زرقون
اس پتھر کوانگریزی میںزرکونzirconعربی میںلعل، اور پنجابی میں گومیدک،ہندی میںگومیدہ،سنسکرت میں گومیدک کہتے ہیں۔ روایت ہے کہ یہ نام عربی زبان کے لفظ زرکن سے لیاگیاہے۔
بہت خوشنما رنگوں میںملتاہے۔آگ پرگرم کرنے سے اس کا رنگ گہرا ہوجاتاہے۔کان میںسے یہ قلموں کی شکل میں نکالا جاتاہے اور یہ قلمیں چار کونہ ہوتی ہیں جولمبائی میں ایک سینٹی میڑ یعنی3/1انچ کےقریب ہوتی ہیں۔اس کے عکس کادرجہ الماس کےبعد دوسرے نمبر پرآتاہے۔بےرنگازرقون کبھی کبھی الماس کادھوکا دیتاہے۔لیکن یہ اپنے حجم کے لحاظ سےوزنی پتھر ہے اس لئے یہ اپنے وزن کی وجہ سے پہچان لیاجاتاہے۔
رنگت اورکیمیاوی مرکبات:۔
بےرنگ بلوری،گہرازرد،نارنجی،سرخ،سبز،نیلااوربھورا۔ان سب رنگوںمیں زردیاارغونی رنگ کی جھلک نظرآتی ہے۔جونمایاںہوتی ہے۔
یہ دواجزاکامرکب ہے۔
زرکونیم Zirconium 67 فیصد
سلیکا SILICA 33 فیصد
ساخت:۔
سختی HARDNESS 7.50درجے
وزن مخصوصSpecific Gravity ۷۰٫. ۴درجے
عکسREFRACTIVE INDEX 1.92 درجے
پگھالا ئو کا درجہ MELTING POINT 3000 درجے
اقسام :۔
یہ دوقسموں میں پایاجاتاہے۔
1۔جارگونز Jar Goons یہ اعلی قسم کا سمجھاجاتاہے جورنگت میں ہلکا زردی مائل ہوتاہے۔
2۔ہیاسنتھ Hyacinths یہ نارنجی سرخ اور سرخی مائل بھورے رنگ کا ہوتاہے۔اور عام طور پر سری لنکا میں بکثرت پایا جاتاہے۔
عیب:۔چیر،یعنی شگاف والا پتھر۔چھٹا،یعنی داغ والا پتھر۔ ابرکی،جوابرک جیسے نشان رکھتا ہو۔
صنعتی استعمال:۔
یہ پتھر نگینوںکے استعمال کے علاوہ صنعتی استعمال کا خصوصی حامل ہے جو نیوکلر ری ایکڑمیں استعمال ہوتاہے۔ یہ پالاٹینم Platinum کانعم البدل ہے اور اس کا ہرجگہ استعمال کیاجاتاہےاور یہ ایٹم 40 ہے۔جو ایٹمی طاقت کے استعمال میں بکثرت کام آتاہے۔گاڑیوں کے سپارک پلگ میں بھی یہ استعمال کیاجاتاہے۔ Smokeless Flah Powder جس کا استعمال سگنل اور فو ٹو گرافی میں ہوتا ہے۔اسی سے بنتاہے۔وہ شیشہ یاکوئی اورجنس جو کہ تیزاب کے اثر سے پاک ہو اس میں اس پتھر کا 5.2 فیصد پاوڈر ملایا جاتاہے۔اس کے علاوہ بھی یہ صنعتی اعتبار سے بہت زیادہ مفید ہے۔
طبی خواص:۔
یہ پتھر قوت باہ بڑھا تاہے۔فالج،لقوہ،آتشک اور گنٹھیا کی شکایات میں بہت مفید ہے۔فالج زدہ مریض کے جسم میں گرمی پیدا کرتا ہے۔جس کی وجہ سے فالج زدہ حصے میں روان خون تیز ہوجاتاہےاور مریض عام حالت میں آجاتاہے۔یہ بہت ہی اکسیر چیز ہے۔اگر اس کا کشتہ دانتوں کو لگ جائے تو انہیں ہلا دیتا ہے۔اس لئے اسے کیپسول میں ڈال کر مریض کودیاجاتاہے اور ساتھ کے ساتھ گوندکتیر ااستعمال میں لایاجاتاہے تاکہ معدہ میں کوئی سوزش پیدا نہ ہو۔اس کی خوراک 4چاول ہوتی ہے۔وہ مریض جو کہ لکنت والے ہوں ان کی لکنت اس کے استعمال سے دور ہوجاتی ہے۔
سحری خواص:۔
اس کی انگوٹھی پہنناباعث افتخار اور دفع آسیب ہے۔دشمن پر فتح مند کرتاہے۔بھرپور نیند لاتاہے۔صحت اور روزگار کوترقی دیتاہے۔مذہب میں لگائو پیدا کرتاہے اورخیالی زندگی دور کرتاہے۔مزاج میں حق وانصاف پیداکرتاہے۔رحم کی تلقین کرتا ہے۔قوت ارادی پختہ کرتاہے۔شادی محبت با برکت ہوتی ہے ۔ حصول علم میں معاون ہے۔سفر میں حفاظت کرتاہے۔ ملاح اسے باعث برکت سمجھتے ہیں۔
قسط نمبر 15